Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں جرائم ،تازہ اعداد و شمار جاری

Now Reading:

کراچی میں جرائم ،تازہ اعداد و شمار جاری
cplc releases list of crimes reported in august

سی پی ایل سی نے کراچی میں اگست میں رپورٹ ہونے والے جرائم کے اعداد وشمار جاری کردیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرائم کم نہ ہوسکے، ایک ماہ کے دوران  چھتیس افراد قتل ہوئے،تیئس گاڑیاں چھینی گئیں جبکہ ایک سو چھیالیس چوری ہوئیں۔

روشنیوں کےشہرمیں چوری کی وارداتوں کےباعث ہزاروں افراد موٹر سائیکلوں اور موبائل فونزسے محروم ہوگئےگئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں گزشتہ ماہ 23 گاڑیاں اسلحے کے زور پر چھینی گئیں جبکہ 146 چوری ہوئیں۔

چھینی اور چوری ہونے والی تمام گاڑیوں میں سے صرف 58 گاڑیاں ریکورکی جاسکی ہیں۔

Advertisement

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اگست کے مہینے میں 1853موبائل فونز چھینے اور 2600سے زائد چوری ہوئےجبکہ موٹرسائیکل چھیننے اور چوری کے2 ہزار 689 واقعات ہوئے۔

جرائم پیشہ افراد کے خلاف منظم آپریشن اور بھرپور کارروائیوں کے باوجود کراچی میں جرائم  کا جن بے قابو ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اگست میں اغوا برائے تاوان اور بینک ڈکیتی کی کوئی واردات رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ متعدد وارداتوں کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آنے پر بھی ملزمان گرفتار نہیں کیے جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں مایوس کن کارکردگی، ارشد ندیم کی قوم سے معذرت
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے چار روزہ دورے پر لندن پہنچ گئے
گزشتہ سال محروم رہ جانے والے عازمین حج کی رجسٹریشن کا آج آخری دن
ملکی معیشت کیلیے اچھی خبر، زرمبادلہ کے ذخائر میں نمایاں اضافہ
ریکوڈک معاہدوں میں بڑی پیش رفت، ای سی سی نے حتمی منظوری دے دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر