
متحدہ عرب امارات کے ولی عہد الشیخ محمد بن زاید ال نیہان اور سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کے درمیان ابو ظبی میں ملاقات ہوئی۔
عرب میڈیا کے مطابق اس ملاقات میں دونوں رہ نمائوں نے مشترکہ فوجی تعاون، دفاعی امور اور باہمی دلچسپی کےدیگر امور پرتبادلہ خیال کیا۔
اماراتی ولی عہد اور سعودی نائب وزیر دفاع کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اہم علاقائی اور عالمی مسائل، بالخصوص خلیجی خطے کو درپیش چیلنجز اور ان سے نمٹنے کے لیے دونوں ملکوں کی مشترکہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ خالد نے ملاقات کے دوران یو اے ای اور وہاں کی عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئےسعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور دیگر اعلیٰ حکام کی طرف سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچا یا۔
شیخ محمد بن زید ال نیہان نے بھی سعودی قیادت اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے دعا کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News