امریکاکاالقاعدہ کےرہنماوں کی معلومات دینےپر10ملین ڈالرانعام کااعلان

امریکانےعسکریت پسندجماعت القاعدہ کےدواہم رہنماوں کی معلومات دینےوالوں کو 10 ملین ڈالرانعام دینےکااعلان کیاہے۔
غیرملکی خبررساں ادارےکےمطابق امریکانےالقاعدہ کےدواہم رہنماؤں سعدبن عاطف العولقی اورابراہیم احمد محمود القوصی کےبارےمیں معلومات فراہم کرنےوالےکومجموعی طورپر 10 ملین ڈالرانعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکاان رہنماؤں کی گرفتاری یاہلاکت پرمددگارکوانعامی رقم کی فراہمی اپنےانصاف کے لیے انعام اسکیم کےتحت جاری کرےگا۔
اس حوالےسےامریکی محکمہ خارجہ کےترجمان مائیکل ایوان آف نے پریس کانفرنس کرتےہوئے بتایا کہ سعدبن عاطف العولقی کی گرفتاری میں مدددینےوالے کو6 ملين اورابراہيم احمدمحمودالقوصی کےبارےميں معلومات فراہم کرنےپر 4 ملين ڈالرانعام دينےکااعلان کياگیاہے۔
BREAKING: Multi-million dollar REWARDS for information that brings two senior leaders of #AQAP to justice. Up to $6 million for al-Awlaki and up to $4 million for al-Qosi. Stop these terrorist extremists and earn a reward. Relocation possible. 💵https://t.co/g7voAJaT5J💰 pic.twitter.com/99elSdbGAJ
Advertisement— Rewards for Justice عربي (@Rewards4Justice) November 7, 2019
سعدبن عاطف العولقی يمن کےايک صوبےمیں القاعدہ کارہنماہےجو شدت پسندوں کوامريکاپرحملوں کے لیے کئی با سرعام ترغيب دےچکاہےجبکہ محمودالقوصی کوبھی امریکی شہریوں اوراملاک کے لیے خطرہ خیال کیاجاتاہے۔
واضح رہے کہ ’انصاف کے ليے انعام‘ نامی اسکیم کے تحت امريکی حکومت نے 35 برسوں ميں 150 ملين ڈالر کی رقوم بطور انعامات خرچ کی ہے اور امریکی حکام اسامہ بن لادن اور ابوبکر بغدادی کی ہلاکتوں کو اسی اسکیم کی کامیابی سمجھتے ہیں۔
جبکہ رواں ماہ امریکا کی جانب سےعسکریت پسندتنظیم داعش کے لیڈر ابوبکرالبغدادی کومارنےکادعوی کیا گیاتھابعدازاں ہلاکت کی تصدیق داعش کی جانب سےکردی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News