
کینیامیں لینڈسلائیڈنگ کےباعث ہلاکتوں کی تعداد 56ہوگئی۔
خبرایجنسی کے مطابق کینیاکےشمال مغربی علاقوں میں شدیدبارشوں اور سیلاب کے بعد لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتوں کی تعداد56 ہوگئی۔
خبرایجنسی کاکہناہے کہ بارشوں اور سیلاب کے باعث 4 پُل بھی پانی میں بہہ گئے۔
خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث متعدد افرادکےلاپتہ ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
رپورٹ کےمطابق سیلاب اور بارشوں سےمتاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہیں۔ سیلابی علاقوں میں ہلی کاپٹرز کی مدد سےبھی امدادی سرگرمیاں کی جارہی ہیں۔
ریسکیو حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کاخدشہ ظاہرکردیاگیاہے۔
سیلاب کے باعث سینکڑوں بھی تباہ ہوگئے جبکہ بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News