Advertisement
Advertisement
Advertisement

مانسہرہ میں بچےسےزیادتی کی تصدیق،ملزم گرفتار

Now Reading:

مانسہرہ میں بچےسےزیادتی کی تصدیق،ملزم گرفتار

مانسہرہ میں 10 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کی میڈیکل رپورٹ میں تصدیق ہوگئی ہے جب کہ 3 روز گزرجانے کےبعدمبینہ مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کاکہناہے کہ مانہسرہ کے گاؤں ٹھاکر میرا میں 3 روز قبل مدرسے کے 10 سالہ طالب علم کے ساتھ جنسی زیادتی کی رپورٹ درج کرائی گئی تھی۔

پولیس نے بتایا کہ میڈيکل رپورٹ میں طالب علم پر جنسی زیادتی اور تشدد ثابت ہوا ہے جبکہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق بچے کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اس کی کہنیوں پر زخم اور آنکھوں میں سوجن کے نشانات بھی ہیں۔

بچوں سےزیادتی کیس کی تفتیش اےایس پی سےکم رینک کاافسرنہیں کرے گا،عدالت

دوسری جانب مدرسےکی انتظامیہ کی جانب سےدعویٰ ہے کہ بچے پرتشدد مدرسہ کے طالبعلم شمس الدین نے کیا ہے، بچے کا ساتھی طالب علم شمس الدین سے جھگڑا ہوا تھابچے سے زیادتی کاعلم نہیں،ایک جیسے ناموں کی وجہ سے قاری شمس الدین کو ملزم قرار دے دیا گیا اس لیے انہوں نے خود کو پولیس کے حوالے کیا ہے۔

Advertisement

اس سے قبل پولیس نے  ملزم قاری شمس الدین  کے بھائی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کیا تھا۔

واقعے کے بعد مقامی انتظامیہ نے مدرسے کو سیل کردیا ہے جب کہ ملزم قاری شمس الدین جو کہ سرکاری اسکول میں استاد بھی ہے کے خلاف محکمہ تعلیم نے بھی تحقیقات شروع کردی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
دواجی کون ؟ ممدانی سے پہلی ملاقات، محبت ، شادی کب کیسے اور کہاں ہوئی ؟
دبئی، آئی سی سی میٹنگ جاری، ممبران پاک بھارت کرکٹ بورڈ میں سیزفائر کے خواہاں
سندھ پولیس کی گھوٹکی میں بڑی کارروائی ، 12 بدنام زمانہ ڈاکو مارے گئے
بگ بیش لیگ کی انتظامیہ نے شائقین کرکٹ کی دلچسپی کیلیے منفرد اسکیم متعارف کرا دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر