Advertisement
Advertisement
Advertisement

سپیکر اسد قیصر کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

Now Reading:

سپیکر اسد قیصر کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات
شاہ سلمان

قومی اسمبلی کے سپیکراسد قیصر کی قیادت میں پاکستان کے پارلیمانی وفد نے آج ریاض میں سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کے فروغ سمیت اہم امور پر بات چیت کی گئی۔۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پارلیمانی سطح پر دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا بھی جائزہ لیا گیا۔

قومی اسمبلی کے سپیکر نے شاہ سلمان کو مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورتحال کے بارے میں بتایا۔شاہ سلمان نے خطے میں امن اور امت مسلمہ کے درمیان اتحاد کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

جدہ: وزیراعظم کی سعودی فرمانروا شاہ سلمان سے ملاقات

Advertisement

شاہ سلمان نے کہا کہ میرا ملک اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کا خواہاں ہے

اس موقع پر وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبد العزیز، مجلس شوریٰ کے صدر شیخ ڈاکٹر عبد اللہ بن محمد آل الشیخ، وزیر مملکت، کابینہ کے رکن اور قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر مساعد العیبان اوراسلام آباد میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی کے علاوہ سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجہ علی اعجاز بھی موجود تھے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کے سپیکر اسد قیصرسعودی عرب کے دورے پراتوار کو ریاض پہنچے تھے جس پر سعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین نے دورے کی دعوت قبول کرنے پر سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اعلیٰ سطح کے دوروں کے تبادلے سے پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔

اس سے قبل سعودی مجلس شوریٰ کے چیئرمین عبد اللہ آل الشیخ نے رواں سال پاکستان کا تین روزہ کامیاب دورہ کیا تھا جس کے دوران انہوں نے قومی اسمبلی کے سپیکر کو پارلیمانی وفد کے ہمرا سعودی عرب کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر