Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات
منافع خوروں

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات ہوئی ، جس میں اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار  کیا ۔

اس موقع پر اراکین پنجاب اسمبلی  کا کہنا تھا کہ ہم وزیراعظم عمران خان اور آپ کے سپاہی ہیں، ہم آپ کے ساتھ تھے، ہیں اورساتھ کھڑے رہیں گے۔

اراکین پنجاب اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ آپ جیسا وزیراعلیٰ ہماری خوش قسمتی ہے اور عوامی خدمت کے سفر میں  ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

اراکین صوبائی اسمبلی سے  ملاقات  میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی میں قلیل مدت کے دوران ریکارڈ قانون سازی کی ہےاور وزارت اعلی کامنصب عوام کی خدمت کے لئے وقف ہے۔

سردار عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوام کی خدمت کا بیڑا اٹھایا ہے، رکاوٹوں کے باوجودعوامی خدمت کے سفر میں کسی کو حائل نہیں ہونے دیا ۔

Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 22واں اجلاس

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  کا مزید کہنا تھا کہ آپ کی عزت میری عزت ہے جبکہ عوامی خدمت کا سفر پوری قوت سے جاری و ساری رہے گا اور اراکین اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہے گا۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والے اراکین پنجاب اسمبلی میں صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، غضنفر عباس، محمد عامر عنایت شہانی، محمد احسن جہانگیر، صاحبزادہ غزین عباسی، تیمور علی لالی، خواجہ محمد داؤد سلیمانی، غضنفر عباس شاہ، سردار محمد محی الدین خان کھوسہ، سردار شہاب الدین خان اور محمد اعجاز حسین شامل تھے۔

واضح رہے اس سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا 22واں اجلاس ہوا تھا ، جس میں پنجاب کابینہ نے پیرول ایکٹ2019کی منظوری دے دی تھی۔

اجلاس میں کابینہ کو پنجاب میں امن وامان کی مجموعی صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ انسپکٹرجنرل پولیس نے امن عامہ کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے کیے جانےوالےاقدامات سے پنجاب کابینہ کو آگاہ کیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر