
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہاہے کہ ریاست مدینہ کے تصور کے تحت ریاست پر ہر فرد کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے،صحت کارڈ کی فراہمی فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہناتھاکہ صح ت کارڈ پی ٹی آئی حکومت کا فلیگ شپ پروگرام ہے۔ اب تک ساڑھے چار لاکھ افراد صحت کارڈ سے مستفید ہوچکے ہیں۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ صحت کارڈ کی فراہمی فلاحی ریاست کی جانب اہم قدم ہے، ریاست مدینہ کے تصور کے تحت ریاست پر ہر خصوصی فرد کی ذمے داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ خصوصی بچوں کی خصوصی مراکز تک آمدورفت کے لیے 14 بسیں فراہم کی ہیں، خصوصی افراد کو معاشرے کا فعال شہری بنانے کے لیے ہرممکن اقدام کریں گے۔
دوسری جانب صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے کہا کہ پنجاب میں ساڑھے 3 کروڑ افراد میں صحت کارڈ تقسیم کر رہے ہیں، کارڈ پاکستان کے کسی کونے میں بھی استعمال کرسکتے ہیں۔
وزیرصحت پنجاب نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کے ذریعے جگر، دل کے آپریشن سمیت تمام علاج ہوسکے گا، صحت کارڈ سے 7لاکھ 20 ہزار روپے تک علاج کرایا جاسکتا ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد نے مزید کہا کہ صحت کارڈ کے پینل پر 140 اسپتال ہیں، صوبے کے 70 ہزار معذور افراد میں صحت کارڈ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News