Advertisement
Advertisement
Advertisement

دعا نثار منگی کا ابتدائی بیان ریکارڈ

Now Reading:

دعا نثار منگی کا ابتدائی بیان ریکارڈ
دعا نثار منگی

کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والی لڑکی دعا نثار منگی نے پولیس کو اپنا ابتدائی بیان ریکارڈ کرادیا جس کے مطابق وہ حارث کے ساتھ چائے پی کر چہل قدمی کرنے نکلی تھی کہ 2 افراد نے مجھے جکڑ کر گاڑی میں ڈال دیا اور اغوا کر کے لے گئے۔

دعا منگی نے اپنے بیان میں مزید بتایا کہ وہاں شور ہونے لگا اور پھر اچانک سے گولی چلنے کی آواز آئی، اغوا کاروں نے میرے منہ پر ہاتھ رکھا اور آنکھوں پر پٹی باندھ دی۔ دعا منگی نے مزید بتایا کہ اسے تین بار دوسری گاڑیوں میں منتقل کیا گیا۔

پولیس کو دئے گئے بیان میں دعا کا مزید کہنا تھا کہ میں نے کسی بھی شخص کا چہرہ نہیں دیکھا۔ کھانا کھاتے وقت میری آنکھوں سے پٹی ہٹائی جاتی تھی۔

دعا منگی نے مزید کہا کہ جب بھی اسے کھانا دیا جاتا تھا تو کوئی دوسرا شخص بول رہا ہوتا تھا، میرے ہاتھ پاؤں باندھ کر کانوں میں ایئرفون لگا دئیے جاتے تھے۔

Advertisement

دعا نثار منگی کون ہے؟

یاد رہے کہ 19 سالہ طالبہ دعا منگی کو 30 نومبر کی رات 10 بجے ڈیفنس فیز 6 کے علاقے بڑا بخاری کے ریسٹورنٹ کے باہر سے اغوا کیا گیا تھا۔
Advertisement

واردات کے دوران مزاحمت پرملزمان نے فائرنگ کرکے دعا منگی کے ساتھی حارث سومرو کو گولی مار کر زخمی کردیا تھا۔

اس سے قبل دعا منگی کے اغواء کی تفتیش میں اس بات کا انکشاف ہوا تھا کہ دعا کی بہن کی بھی موقع پر موجود تھی جب کہ پولیس نے تاوان وصولی کے پہلو پر بھی تحقیقات شروع کی گئیں ۔ دعامنگی کی بہن کے مطابق دعا اور حارث بات کرنے کے لیے اٹھ کر ٹہلنے لگے کہ اچانک گولی چلنے کی آواز آئی۔ مختلف بیانات سے اس بات کا انکشاف بھی ہوا ہے کہ دعا منگی کئی ماہ سے وقفے وقفے سے اپنے دوستوں کے ہمراہ ماسٹر چائے پر آکر بیٹھتی تھی

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر