
قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لوگوں کو روٹی نہیں ملے گی تو وہ گریبان تک پہنچ جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بڑا یوٹرن لیں اور چلے جائیں تاکہ لوگوں کی زندگیوں میں آسانیاں آ سکیں۔
پنجاب میں تبدیلی کی افواہیں پھیلانے والے سازشیں کر رہے ہیں
قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ عوام کی آواز پر بھوک ہڑتال کریں گے اسے پاکستان کے شہروں اور گلیوں تک لے کر جائیں گے،کسی ادارے میں سفارش کے بغیر کام نہیں ہو رہا ہے، اگر مزدور کی دیہاڑی نہیں لگے گی تو وہ جرم یا خود کشی ہی کرے گا۔
پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر کا کہنا تھا کہ اب حکومت سے جان چھڑوا کر ہی دم لیں گے، آٹے اور چینی بحران پر تحقیقات ہونی چاہیے، گندم کی ایکسپورٹ پر دس ارب روپے کا چونا لگا مزید لگے گا۔
قمر زمان کائرہ نے کہا کہ اپنے گھر میں آگ لگنے والی ہے، پنجاب اور وزرا پر پیسے کھانے کے الزامات ہیں، اپنی باری پر نیب قوانین میں ترمیم کررہے ہیں، عدالت نے بھی نیب قوانین ختم کرنے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News