Advertisement
Advertisement
Advertisement

بے روزگار ہوں، بچے کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتا

Now Reading:

بے روزگار ہوں، بچے کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتا

محسن عباس نے اپنے بچے کا خرچا دینے سے انکار کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکار و گلوکارمحسن عباس نے اپنے بچے کا خرچا دینے سے انکار کرتے ہوئے عدالت میں اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق محسن عباس نے اپنی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کی بچے کا خرچہ دینے کی درخواست پر جواب میں مؤقف اپنایا  کہ سابقہ اہلیہ کو پہلے بھی خرچہ ادا کرتا رہا اور تمام حقوق پورے کیے۔

اداکار محسن عباس کو عدالت نے دوبارہ طلب کرلیا

محسن عباس نے کہا کہ میرے حالات آجکل سخت ہیں، بے روز گارہوں،سابقہ بیوی اور بچے کا خرچہ برداشت نہیں کرسکتا۔

Advertisement

اداکار نے عدالت میں اپنا موقف اپنا یا کہ ماہانہ کچھ بھی کما نہیں رہا۔

محسن عباس نے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت قانون کے مطابق سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کی درخواست پر کارروائی کرئے۔

 ادکار محسن عباس کی سابقہ اہلیہ  فاطمہ سہیل نے بچے کے خرچے کا دعوی دائر کررکھا ہے۔

 واضح رہے کہ فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نےفریقین کے وکلاء کو 27 جنوری کو بحث کے لیے طلب کرلیا ہے۔

 محسن عباس حیدر اوراُن کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل کے درمیان تنازع سامنے آیا تھا جس میں اہلیہ نے گلوکار پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا اور کہا تھا کہ محسن کے نازش نامی ماڈل سے ناجائز تعلقات ہیں جس کی وجہ سے شوہر ان پر تشدد کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
بھارت پینترے بازی سے باز نہ آیا ، افغانستان کو دریا پر ڈیم کی تعمیر کا نیا جھانسہ
جنسی اسکینڈل پر کارروائی ، برطانوی شہرادہ اینڈریو شاہی لقب سے محروم ، محل چھوڑنے کا حکم
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر