Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیرخارجہ کی ایران میں گورنرجنرل خوراسان سے ملاقات

Now Reading:

وزیرخارجہ کی ایران میں گورنرجنرل خوراسان سے ملاقات
گورنرجنرل خوراسان

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ایران میں گورنرجنرل خوراسان رضوی (مشہد)جناب علی رضا رزم حسینی سے ملاقات کی ہے۔

اس موقع پر گورنر جنرل مشہد نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے وفد کو مشہد تشریف آوری پر خوش آمدید کہا۔

گورنرجنرل خوراسان نے کہا کہ پاکستان ںسمیت دنیا بھر سے  زیارات کیلئے تشریف لانے والے سالانہ  تیس لاکھ زائرین کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کی جاتی ہیں ۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے پر تپاک استقبال پر گورنر مشہد کا شکریہ ادا کیا۔

وزیرخارجہ نے کہا کہ اپنے حالیہ دورے کا آغاز اس مقدس مقام کی زیارت سے کرنا ،باعث سعادت سمجھتا ہوں۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے  یہ بھی کہا کہ پاکستان سے زائرین کی ایک بڑی تعداد ہرسال  روضہء امام رضا علیہ السلام کی زیارت کے لئے یہاں آتی ہے اور پاکستانی زائرین کے لئے بہترین انتظامات کرنے پرگورنر مشہد کا شکرگزار ہوں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی ایران پہنچ گئے

یاد رہے اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ایران کے شہر مشہد کے ہوائی اڈے پر پہنچے تو ڈپٹی گورنر جنرل صوبہ خراسان رضاوی محمد صادق, پاکستان کے قونصل جنرل عرفان محمود بخاری اور قونصل خانے کے حکام نے وزیر خارجہ کا پرتپاک خیر مقدم کیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے مشہد میں روضہء امام رضا علیہ السلام پر حاضری دی اور احاطہ ء روضہ ء امام رضا علیہ السلام میں نوافل ادا کئے جبکہ پاکستان کی سلامتی اور مسلم امہ کے اتحاد و یگانگت کیلئے خصوصی دعائیں بھی  کیں تھی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے چند روز قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایران، سعودی عرب اور امریکا کا دورہ کریں۔

اس ہدایت کے بعد وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے رابطے کیے اور مشرق وسطی میں کشیدگی کے بعد سفارتی محاذ پر اپنا کردار ادا کرنے کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


1 کومنٹس اس آرٹیکل پر
Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم اور سری لنکن صدر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق
ایشیاکپ؛ شاہد آفریدی قومی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے کے لیے پُرامید
ایشیا کپ سپر فور، بھارت نے بنگلا دیش کو شکست دے کر فائنل کیلیے کوالیفائی کر لیا
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر