Advertisement

مہلک کرونا وائرس پاکستان پہنچ گیا

پاکستان میں کروناوائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا، خطرناک وائرس سے متاثر ہونے کے شبے میں دومریضوں کو ملتان کے نشتر اسپتال منتقل کیاگیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے  دومریضوں کوعلاج کیلئے ملتان کے نشتر اسپتال کےآئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیاہے۔ گزشتہ روز فینگ فین نامی چینی کو نشتر ہسپتال لایا گیا تھا۔

اسپتال میں داخل ہونے والے دونوں شخص کاتعلق چین سے ہے۔  مہلک وائرس سے متاثرہ مسافر نے چین سے دبئی کا سفر کیا اور پھر وطن واپس پہنچا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافر دبئی سے 21جنوری کو کراچی پہنچا، بعد ازاں دوسرے مرحلے میں مسافر پرواز پی کے 332کے ذریعے ملتان آیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ملتان میں قیام کے دوران طبعیت خراب ہوئی جس کے بعد متاثرہ شخص کو نشتر اسپتال منتقل کیا گیا، کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد مسافر کو آئیسولیشن وارڈ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ کروناوائرس کی پاکستان منتقلی کے خدشے کے پیش نظر باچاخان ایئرپورٹ پر حفاظتی اقدامات کیے جانے لگے ہیں، ایئرپورٹ پر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے نئی اسکریننگ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔

خلیجی ممالک سے آئی پروازوں کے مسافروں کو ہیلتھ کاؤنٹر سے گزرا جارہا ہے، ہیلتھ کاؤنٹر پر محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف دن رات موجود ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان نے کرونا وائرس کی ممکنہ خطرے کے پیش نظر عالمی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے۔ ظفرمرزا کا کہنا تھا کہ وائرس کی پاکستان میں تشخیص کی سہولت نہیں ،رپورٹ ہونیوالے مشتبہ کیسز کے سیمپلزبین الاقوامی لیبارٹریز بھیجےجائیں گے۔ وزارت صحت نے کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے چین، ہانگ کانگ اور ہالینڈ کی لیبارٹریوں سے رابطہ کرلیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یہ عام سا مصالحہ ذیابیطس کے مریضوں میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھتا ہے
تربوز کا زیادہ استعمال کن لوگوں کیلئے جان لیوا ہے؟ نئی تحقیق سامنے آگئی
پرسکون نیند کے لیے سونے سے قبل اس عادت کواپنا معمول بنالیں
چاکلیٹ کے یہ فوائد جان کر آپ حیران رہ جائیں گے
ملیریا کی علامات، احتیاطی تدابیر اور علاج
ڈپریشن جیسے مرض سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں؟ تو یہ آسان عادت اپنالیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version