Advertisement
Advertisement
Advertisement

مائیکرو سافٹ نےنیا ایج براﺅزر کو ونڈوز اور میک آپریٹنگ سسٹم کے لیے پیش کردیا

Now Reading:

مائیکرو سافٹ نےنیا ایج براﺅزر کو ونڈوز اور میک آپریٹنگ سسٹم کے لیے پیش کردیا
مائیکرو سافٹ

مائیکرو سافٹ نےنیا ایج براﺅزر کو ونڈوز اور میک آپریٹنگ سسٹم کے لیے پیش کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ نے ایک سال تک کی جانے والی محنت کے بعد صارفین کے لیے نیا ایج براﺅزر کو متعارف کروا دیا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کے مائیکروسافٹ نے اپنے ویب براﺅزر کو اب کروم جیسا بنادیا ہے۔

مائیکروسافٹ نے ایج براﺅزر کو تیار کرنے کے کرومیم نامی رینڈرنگ انجن کا استعمال کیا ہے جو کہ گوگل اپنے براﺅزر کے لیے استعمال کررہا ہے۔

مائیکروسافٹ کے صارفین ’ ونڈو ز7‘ سے محروم

Advertisement

یاد رہے یہ نیا ایج براﺅزر گوگل کروم کی طرح ہی ویب سائٹس کے لیے کام کرے گا  لین اس براﺅزر کو دیگر براﺅزر میں پیش آنے والےمسائل کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔

خیال رہے کہ مائیکرو سافٹ ایج میں ان براﺅزر ایکسٹینشز کو بھی استعمال کیا جاسکتا ہے جو اس وقت گوگل کروم کے لیے دستیاب ہیں بس کروم ایکسٹینشز کو براﺅزر ایسسز انسٹال کرتے ہوئے دینی ہوگی۔

یہ براﺅزر ونڈوز 10 کے لیے دستیاب ہے مگر چونکہ یہ کرومیم پر تیار کیا گیا تو اسے ونڈوز 8.1، 8 اور 7 پر بھی انسٹال کیا جاسکتا ہے۔

اس کے علاوہ ایج کو آئی او ایس اور اینڈرائیڈ پر بھی ڈاﺅن لوڈ کیا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ لنک کھولنے پر ڈاﺅن لوڈ بٹن پر کلک کریں اور Accept پر کلک کرنے کے بعد ڈاﺅن لوڈنگ کا عمل شروع ہوجائے گا ،انسٹال ہونے پر یہ براﺅزر خودکار طور پر اسٹارٹ اپ ہوجائے گا، اگر آپ کے پاس کروم موجود ہے تو ایج کی جانب سے بک مارکس، آٹوفل ڈیٹا اور ہسٹری گوگل براﺅزر سے امپورٹ کرنے کا پوچھا جائے گا۔

گزشتہ روز قبل مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 7 سپورٹ باضابطہ طور پر ختم کردی گئی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں بجلی بلز کی وصولی سے روک دیا
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
ایشیا کپ 2025 : سری لنکا نے بنگلہ دیش کو 6 وکٹوں سے ہرا دیا
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
پاک بھارت ٹاکرا ، بی سی سی آئی حکام غائب، وجہ کیا ہے ؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر