چین میں کرونا وائرس کا خوف،پاکستانی طلبا بھی متاثرہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق چین میں مقیم پاکستانی طلباء کا ویڈیو بیان بول نیوز کو موصول ہوگیا۔ جس میں چینی صوبے یوہان کی انجینئرنگ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں محصور پاکستانی طلباء نے چینی و پاکستانی حکام سے مدد کی اپیل کی ہے۔
یوہان کی انجینئرنگ اینڈ سائنس یونیورسٹی میں پاکستانی طلباوطالبات کی بڑی تعداد بھی زیر تعلیم ہے،کرونا وائرس کے باعث یوہان کا چین سے رابطہ منقطع ہوچکا ہے۔
پاکستانی طلباء کی جانب سے ویڈیو پیغام میں کہاگیا ہے کہ یوہان میں 12 جامعات کے 2 ہزارسے زائد پاکستانی طلباء و طالبات خوراک کی قلت کا شکار ہیں۔
پاکستانی طلباء نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزارت خارجہ شاہ محمود قریشی سے آفت زدہ صوبے سے نکلنے میں مددکرنے کی اپیل کردی۔
واضح رہے کہ کرونا وائرس سے متاثرہ یوہان صوبے کی یونیورسٹیز میں پڑھنے والے طالبعلموں کا تعلق پنجاب، سندھ اور خیبر پختونخوا سے ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز معاون خصوصی وزیراعظم برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ چین کے شہر یوہان میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے500 پاکستانی طلبا خیریت سے ہیں اور ابھی تک کسی میں بھی کرونا وائرس کی تشخیص نہں ہوئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپر پیغام جاری کرتےہوئے ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ طلبا سے چین میں پاکستانی سفیر مسلسل رابطے میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ طلبا کو تمام ضروری ہدایات سے آگاہ کردیا گیا ہے، صورتحال کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جارہا ہے، طلبا صبر سے کام لیں۔
دوسری جانب پاکستانی سفاتخانے کی جانب سے پاکستانی طلبا کو چینی حکام پر عملدرآمد کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
واضح رہے کہ چین میں اس وقت 28 ہزار پاکستانی طلبا زیر تعلیم ہیں ۔ اس کے علاوہ 800 تاجر بھی چین میں محصور ہوکر رہ گئے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
