
معروف اینکر پرسن مبشر لقمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔
تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن عدالت کی جانب سےسینئراینکرپرسن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
ضمانت قبل ازگرفتاری کے لیے مبشر لقمان کے ضامن ریحان اشفاق کے بھی وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔
عدالت کا مبشر لقمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ سے متعلق ریمارکس دیتے ہوئے کہناتھا کہ ملزم ضمانت قبل ازگرفتاری پر ہیں اور مسلسل 3 سماعتوں سے عدالت میں پیش نہں ہوئے جس پر ان کے وارنٹ گرفتاری جاری کیا جارہاہے۔
مبشر لقمان کیخلاف دانیال عزیزکے والد انورعزیز نے فوجداری شکایت داخل کرا رکھی ہے۔سینئر اینکرنے انور عزیز اور ان کے خاندان کے بارے میں غیرشائستہ باتیں اپنے شو کے دوران کہیں تھیں۔
بعد ازاں عدالت نے پولیس کووارنٹ گرفتاری کی تعمیل کاحکم دیتے ہوئے سماعت 22 جنوری تک ملتوی کردی۔
عدالت کا مزید کہناتھا کہ وارنٹ گرفتاری کی تعمیل نہ کرنے پررمتعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فوادچوہدری اورمبشرلقمان کے درمیان جھگڑا بھی ہوا تھا۔ محسن لغاری کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں فواد چوہدری نے ٹی وی اینکر مبشر لقمان کوتھپڑ دے مارا تھا۔ تاہم وہاں موجود جہانگیر ترین اور دیگر رہنماؤں نے دونوں میں بیچ بچاؤ کرایا تھا۔
اس حوالے سے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مبشر لقمان نے ساتھی صحافی کے ساتھ مل کر یوٹیوب پرپروگرام کیا، یہ پروگرام یوٹیوب چینل پر اپنی ریٹنگ بڑھانے کے لیے کیا گیا۔
قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ’دو دن قبل اپنے یوٹیوب چینل پر پروگرام کیا اور کہا کہ میری، ایک وزیر صاحبہ اور لڑکیوں کی پورن ویڈیوز ہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’میں نے اس اینکر سے پوچھا کہ ویڈیوز کہاں ہیں تو انہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میرے پاس نہیں ہیں کسی نے کہا ہے‘۔
اس حوالے سے وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ یو ٹیوب چینل پر میرے خلاف پروگرام کیا گیا، جس کی مرضی وہ سیاستدان کی عزت اچھال دیتا ہے لہٰذا اس معاملے کا نوٹس لیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News