Advertisement
Advertisement
Advertisement

عمران خان نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر صرف تالیاں بجوا سکتے ہیں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

عمران خان نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر صرف تالیاں بجوا سکتے ہیں، مریم اورنگزیب
نیب

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب آپ اتنے نالائق ہیں کہ 16 ماہ میں نواز شریف کے منصوبوں جیسا ایک منصوبہ بھی شروع نہیں کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ازاخیل نوشہرہ ریلوے ڈرائی پورٹ کے افتتاح پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب آج پھر  ازاخیل نوشہرہ ریلوے ڈرائی پورٹ کے منصوبے پہ تختی لگائی جس کی بنیاد وزیراعظم نواز شریف نے رکھی تھی۔

 مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب خیبر پختونخواہ میں اپنی حکومت کے چھ سال میں ازاخیل ڈرائی پورٹ جیسا ایک منصوبہ دکھا دیں؟ تاہم آپ کی صلاحیت اور قابلیت پشاور میٹرو کے ایک کھرب 25 کروڑ کے کھڈوں سے عیاں ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے از خیل نوشہرہ ڈرائی پورٹ تجارت ، روزگار اور کاروبار میں آسانیوں کے لئے بنایا تھا لیکن عمران صاحب آپ نے یہ منصوبہ بھی سولہ ماہ میں تباہ کر دیا۔

مریم اورنگزیب کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کے حسد اور بغض نے ازا خیل نوشہرہ ریلوے ڈرائی پورٹ کے تیار منصوبے کو سولہ ماہ کی تاخیر سے شروع کیا جبکہ ڈرائی پورٹ کا منصوبہ نواز شریف نے پچاس کروڑ کی لاگت سے شروع کیا تھا اور 2018 میں اس پر 90 فیصد کام مکمل ہو گیا تھا۔

Advertisement

مریم اورنگزیب کا ہنرمند نوجوان پروگرام کے افتتاح پر ردعمل

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان نے اپنے بیان میں عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے  کہا کہ پچھلے پانچ سال میں جتنے پیسے ریلوے پر خرچ ہوئے ہیں وہ سوچ اور سمجھ سے بالاتر ہیں جبکہ عمران صاحب نے  پہلے ملک آئی ایم ایف کے حوالے کیا اور  اب اپنے دوستوں کو نوازنے کے لئے سرکاری زمینیں بیچنے کی تیاری ہے۔

مریم اورنگزیب نے یہ بھی کہا کہ عمران صاحب انڈے ، مرغی ، کٹے اور لنگر کی سوچ رکھنے والے نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگا کر صرف تالیاں بجوا سکتے ہیں۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پچاس لاکھ گھر  دینے کا وعدہ کیا تھا  لیکن سلیکٹیڈ حکومت   تو سرکاری زمین  بھی بیچنے لگے ؟ لیکن عمران صاحب انشاالللہ عوام کو بھی پتہ ہے کہ پچاس لاکھ گھر اور ایک کڑوڑ نوکری نواز شریف اور شہباز شریف کے منصوبوں سے ملیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اردن، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاہ عبداللہ دوم سے ملاقات، دفاعی و سلامتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
واپڈا کا حب کینال 48 گھنٹے بند رکھنے کا فیصلہ، شہر قائد میں پانی کی فراہمی معطل رہنے کا امکان
الجومَیع کی دیوانگی، کراچی کو یرغمال بنالیا گیا، ریاستِ پاکستان کی عزت داؤ پر
شرح سود 11 فی صد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ، مہنگائی 5.6 فیصد تک پہنچ گئی
کورنگی میں کمرے کی چھت گرنے سے ڈیڑھ سالہ بچی جاں بحق ، ایک بچی اور 2 خواتین زخمی
شمالی وزیرستان و کرم میں پاک فوج کی بڑی کارروائی، 25 خوارج ہلاک، پانچ جوان شہید
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر