
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ 21 ویں صدی میں نوجوانوں کا اقوام متحدہ میں اہم کردار ہوگا۔
یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے لمز یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 21 ویں صدی میں نوجوانوں کا اقوام متحدہ میں اہم کردار ہوگا، اداروں کے درمیان مباحثہ ضروری ہے، مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھ کر نصاب میں تبدیلی کرنا ہوگی۔
پاکستان کے دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنا ہوں گے، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔
انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ اداروں کے درمیان ڈائیلاگ کا ہونا ضروری ہے، مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھتے ہوئے نصاب میں تبدیلی کرنا ہوگا۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستان سب سے بڑا شراکت دار ہے، امن مشن کے لیے خدمات دینے والی کچھ بہادر خواتین اور مردوں سے ملاقات متاثر کن تھی، ان افراد نے امن کے قیام کے لیے کام کیا، آپ کی قربانی اور خدمات کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔
Pakistan is among the top contributors to @UNPeacekeeping.
It was inspiring to meet some of the brave women and men who are #ServingForPeace around the world. Thank you for your service and sacrifice!https://t.co/ybi2GACkDe pic.twitter.com/r0VQNV1hkD
— António Guterres (@antonioguterres) February 17, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News