کچھ عرصے سے بالی ووڈ کی دلکش جو ڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی شادی کی خبریں گردش کر رہی ہیں ،اس حوالے سےعالیہ نے خاموشی توڑتے ہوئے حقیقت بیان کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے رنبیر کپور کے ساتھ شادی کی خبروں کو ’’اڑتی‘‘خبر قرار دیدیا ہے اور ان کا مزید کہنا ہے کہ اڑتی اڑتی خبر ہے اور وہ اڑتی ہی رہے گی۔

رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ بالی ووڈ کی مشہور فلمی جوڑی ہے، دونوں اسٹارز اکثر اپنی دوستی اور تعلق کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں۔

آج کل ہر کوئی ان دونوں کی شادی کے مقام کا ذکر کر رہا ہے تو کوئی رواں برس دسمبر میں ان کی شادی کی تاریخ دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
