پی ایس ایل سیزن 5 : ماہرہ خان اور مہوش حیات اپنے جلوے بکھیریں گی؟

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کیا پی ایس ایل 5 میں لائیو جلوے بکھیرے گی؟
تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کی افتتاحی تقریب میں اداکارہ ماہرہ خان اورمہوش حیات کی لائیو پرفارمنس کی خبریں منظر عام پر آئی ہیں۔
پی ایس ایل سیزن 5 کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے کیونکہ اس باراداکارہ ماہرہ خان اور مہوش حیات کی پرفارمنس کا امکان بھی ظاہر کیا جارہا ہے۔
علی ظفر نے پی ایس ایل فائیو گانے پر خاموشی توڑ دی
یاد رہے کہا جا رہا ہے کہ ماہرہ خان اور مہوش حیات پی ایس ایل 5 کا ترانہ گانے والے چاروں گلوکاروں علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اور عاصم اظہر کے ساتھ پرفارم کریں گی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان میں پہلی بار پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔
لیکن آسٹریلیا، انگلینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑی ٹورنامنٹ سے تین روز قبل اپنی اپنی ٹیموں کو جوائن کریں گے۔
گزشتہ روز قبل علی عظمت، عارف لوہار، ہارون رشید اور عاصم اظہر کی آواز میں پی ایس ایل 5 کا آفیشل ترانہ ریلیز کیا گیا تھا۔
پی ایس ایل 5 کے گانے پر شائقین کی جانب سے بہت ہی برا ردعمل موصول ہوا ہے۔
تاہم اس کے باوجود امکان ظاہر کیا جارہا ہے یہ چاروں افتتاحی تقریب میں اسی گانے پر پرفارم کریں گے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب 20 فروری کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News