Advertisement
Advertisement
Advertisement

اداکارائیں ہالی ووڈ کلچرنہ اپنائیں!

Now Reading:

اداکارائیں ہالی ووڈ کلچرنہ اپنائیں!
سنگیتا

سینئرپاکستانی اداکارہ و فلمساز سنگیتا نےپاکستانی اداکاراوں کوتنقیدکا نشانہ بناتے ہوئےکہا ہے کہ اداکارائیں اپنی ثقافت چھوڑ کر مغربی طرزفیشن کو اپنا رہی ہیں۔

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اور سینئر اداکارہ و فلمساز سنگیتا نے اپنے ایک انٹرویوکے دوران  پاکستانی اداکاراوں کے لباس پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہماری اداکارائیں اپنی ثقافت چھوڑ کر ہالی ووڈ کی ثقافت اپنا رہی ہیں۔

سنگیتا سےانٹرویو کے دوران  سوال کیا گیا کہ ’کیا ایک اچھی اداکارہ بننے کے لیے نامناسب لباس پہننا ضروری ہے؟‘جس پرسنگیتا کاکہناتھا کہ ’نہیں ایک اچھی اداکارہ بننے کے لیے سب سے ضروری اداکاری ہے، آپ کو صرف اپنے اداکاری پر توجہ دینی چاہیے ۔‘

انہوں نے کہا کہ ’ہمارے دور میں جب ہم فلموں میں کام کرتے تھے تو ہمارے لیے ایک خاتون ہوتی تھی جو کردار کے حساب سے ہمارے لباس ڈیزائن کرتی تھی لیکن اب ایسا نہیں ہوتا ہے، آج کے دور میں کردار کے حساب سے کپڑے نہیں ہوتے۔‘

اُنہوں نے کہا کہ ’میں جب ایوارڈ شو میں نوجوان اداکاراؤں کو دیکھتی ہوں تو مجھے بہت عجیب محسوس ہوتا ہے۔‘

Advertisement

اُنہوں نے کہا کہ ’آج کی اداکاراؤں کو دیکھ کر میں سوچتی ہوں کہ آپ ہالی ووڈ کو کیوں کاپی کر رہی ہیں، آپ اپنا کلچر، پاکستانی طرزِ لباس اپنائیں۔‘

سنگیتا کاکہناتھاکہ’اگر آپ چوڑی دار پجامہ، شلوار قمیض، لمبی فراک اور بڑے دوپٹے پہنیں تو دیکھیں کہ آپ کتنی حسین لگیں گی۔‘

اُنہوں نے اداکارؤں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ’آپ پاکستانی طرز کے لباس پہننے کے بجائے چھوٹی چھوٹی اور نامناسب میکسیاں پہن کر آتی ہیں جو مجھے بلکل اچھا نہیں لگتا ۔‘

اُنہوں نے مزید کہا کہ ’آپ اپنا کلچر چھوڑ کر دوسروں کا کلچر اپنا رہی ہیں۔‘

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطر پر اسرائیلی حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے، دوحہ سمٹ میں وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
دوحہ اجلاس: امیر قطر کا اسلامی ممالک کو متحد ہوکر فلسطینی عوام کی حمایت کا مطالبہ
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر