
غیر ملکی بلاگر نے دنیا بھر کے سوشل میڈیا صارفین سے پوچھا کہ ’میرے ساتھ کشمیریوں کی حمایت میں کون آئے گا۔
وزیراعظم عمران خان مظفر آباد پہنچ گئے
تفصیلات کے مطابق یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر نا مورغیر ملکی بلاگر سنتھیا ڈان رچی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ ماہ 24 جنوری کو کیا جانے والا ایک ٹوئٹ شیئر کیا۔
غیر ملکی بلاگر نے عمران خان کا یہ ٹوئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں کشمیریوں کی حمایت میں نکل آئی ہوں۔
AdvertisementI will be out today in support of #KashmirSolidarityDay.
How many of you will be joining us? https://t.co/joA9RFt3US
— Cynthia D. Ritchie (@CynthiaDRitchie) February 5, 2020
سنتھیا ڈان رچی نے سوشل میڈیا صارفین سے پوچھا کہ ’آپ میں سے کتنے لوگ میرے ساتھ شامل ہوں گے؟
غیر ملکی بلاگر نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’ کشمیریوں سے وعدہ کرتی ہوں کہ میں کشمیریوں کی کہانی دُنیا کو سُنانے میں اُن کی مدد کروں گی۔
For #KashmirSolidarityDay I make a promise to Kashmiris to help tell their story – however long it takes, in whatever manners deemed necessary. And I hope true friends of the Kashmiri people come together & mobilize resources so we can help #Kashmiriyat blossom in its own way
— Cynthia D. Ritchie (@CynthiaDRitchie) February 4, 2020
اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اِس میں وقت لگے گا، مجھے اُمید ہے کہ کشمیری عوام کے حقیقی دوست اِس میں ضرور اکھٹے ہوں گے تاکہ ہم کشمیریت کی اپنے انداز میں مدد کریں۔
واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج 5 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے مظلوم عوام سے اظہارِ یکجہتی کا دن منایا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News