
وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انھوں نے ایک لالی ووڈ اسٹائل فلمی پوسٹر شئیر کرکے سوشل میڈیا پر دھوم ہی مچادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق جمائما گولڈ اسمتھ نے سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک فلمی پوسٹر شئیر کیا ، جس میں عمران خان،ان کی اہلیہ بشری بی بی اور سابقہ اہلیہ جمائما نمایاں ہیں۔
https://twitter.com/Jemima_Khan/status/1229499394237571072?s=20
جیسا کہ اس فلمی پوسٹر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بشریٰ بی بی کے ہاتھوں کے پاس کرسٹل بال ہے، جس پر درج ہے’تو نے کیسا جادو کیا‘؟
قومی ہیرو سے شادی کرنےپرجما ئما کا تبصرہ
جمائما گولڈ اسمتھ نے اردو کیپشن کا انگریزی ترجمہ کر کے مزاحیہ ایموجیزبنا دیےاور لکھا کسے لالی ووڈ کا پوسٹر پسند نہیں؟
ٹوئٹ کر کے جمائما نےلکھا کہ کسی کی تضحیک نہیں چاہتی، آپ میں سے زیادہ تر افراد کی طرح مجھے بھی یہ مضحکہ خیز لگا، پاکستانی فلمی پوسٹرز، اسٹریٹ آرٹ اور ٹرک آرٹ کی دلدادہ ہوں۔
فلمی پوسٹر میں بشریٰ بی بی کیساتھ جمائما کو بھی سفید قمیص اور دوپٹے میں چھوٹا کر کے دکھایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News