پاکستان گلوکار علی ظفر نے اتوار کی شام پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 5) کے لئے اپنا غیر سرکاری گانا جاری کرنے کا اعلان کردیا۔
مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر اپنی حالیہ ویڈیو میں گلوکار علی ظفر نے اتوار کی شام پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 5) کے لئے اپنے غیر سرکاری گانا کو اتوار کی شام جاری کرنے کا اعلان کیا۔
ویڈیو میں علی ظفر نے ڈانس ویڈیوز بھیجنے پر اپنے مداحوں کی تعریف کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جن جن افراد نے ڈانس ویڈیوز بھیجی ہیں میں ان سے بہت متاثر ہوا ہوں ۔ان تمام ویڈیوز کو ایک ویڈیو میں جوڑنا کرنا ایک چیلنج ہے جس کے لئے ایڈیٹرز کام کر رہے ہیں۔ اتوار کی شام تک اس گانے کو ریلیز کردیا جائے گا۔
AdvertisementUPDATE ! Video aa rahee hai. #bhaeehazirhai #cricket #anthem #pakistan pic.twitter.com/dHjK2xfsw6
— Ali Zafar (@AliZafarsays) February 28, 2020
اد رہے کہ علی ظفر نے پی ایس ایل فائیو کے گانے کے معاملے پر علی عظمت سے ہونے والی نوک جھونک کے بعد اپنا گانا جاری کرنے کا اعلان کیا۔
اس سے قبل گلوکار علی عظمت نے ایک ٹی وی شو میں کسی کا نام لیے بغیر الزام لگایا تھا کہ پی ایس ایل فائیو کے ٹائٹل سانگ کو خراب کرنے کے لیے ایک گلوکار نے بلاگرز کا گروپ بنایا اور پیسے دے کر سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔
گلوکار علی عظمت کے جانب سے جاری اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی تھی۔
گزشتہ روز قبل علی ظفر نے ایک ویڈیو میں؟ الزام کا جواب دیا اور گانا ریلیز کرنے کے بارے میں بھی بتایا۔
واضح رہے کہ علی ظفر کے پی ایس ایل کے گانے کا ٹیزرتیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News