Advertisement
Advertisement
Advertisement

اب کتے کورونا وائرس کی کھوج لگائیں گے

Now Reading:

اب کتے کورونا وائرس کی کھوج لگائیں گے

کورونا وائرس کی کھوج لگانے کیلئے سائنسدانوں نے کھوجی کتوں کی مدد لینے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق برٹش میڈیکل ڈکشن ڈاگز فاؤنڈیشن نے شمال مشرقی انگلینڈ میں لندن اسکول آف ہائگین اینڈ ٹراپیکل میڈیسن اور ڈورام یونیورسٹی کے سائنسدانوں کے ساتھ تعاون کے تحت کتوں کے ذریعے کورونا کی وباء کا پتا چلانے اس بیماری کے مریضوں کی نشاندہی کے لیے کتوں کو تربیت دینے کےپروگرام پرکام شرو ع کیا ہے۔

 یہ تحقیق ایک پرانی تحقیق کے بعد سامنے آئی ہے جس میں بُو کے احساس کے ذریعے کتوں کو ملیریا کا پتہ لگانے کی تربیت دی گئی تھی۔

ماہرین کا خیال ہے کہ ہر بیماری میں ایک مختلف بوہوتی ہے اور جس سے اس کا شکار ہونے والے شخص کی شناخت ہوجاتی ہے۔ ان تینوں اداروں نے کہا ہے کہ وہ کورونا کی نشاندہی کے لیے کتوں کو چھ ہفتوں تک تربیت دیں گے۔

 سائنسدانوں کاکہناہے کہ طریقہ کامیاب رہتا ہے تواس سے کورونا کے مریض کا کسی میڈیکل ٹیسٹ کے لمبے چوڑے تردد کے بجائے محض کتے کے سونگنے سے اس کی بیماری کی تصدیق ہوجائے گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ میڈیکل ڈائیٹیشن ڈاگ فاؤنڈیشن پہلے بھی کتوں کو کینسر ، پارکنسن اور بیکٹیریل انفیکشن جیسی بیماریوں کا پتہ لگانے کے لیے تربیت دے چکی ہے۔

تجربے سے ثابت ہوتا ہے کہ  یہ جانور جلد کے درجہ حرارت میں معمولی تبدیلیوں کا بھی پتہ لگاسکتے ہیں، جس سے یہ معلوم کرنے میں مدد ملتی ہے کہ انہیں بخار ہے یا نہیں۔

میڈیکل ڈیٹیکشن کتوں کے چیف ایگزیکٹو کلیئر گیسٹ نے کہا کہ اصولی طور پر ہمیں یقین ہے کہ کتے ‘کوویڈ 19’ کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

 کلیئر گیسٹ نے مزید کہا کہ اب ہم ایک محفوظ طریقے کی تلاش کر رہے ہیں جس میں ہم مریضوں سے وائرس کی بو پکڑ کر اسے کتوں کے سامنے پیش کرسکتے ہیں۔  اس کا مقصد کتوں کو لوگوں کی جانچ پڑتال کرنے کے قابل بنانا ہے۔ علامات اور ٹیسٹ کے بغیر ہی کتے مریض کا پتا چلا سکیں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیلی حملے کے بعد امریکا-قطر دفاعی معاہدے کی ضرورت مزید بڑھ گئی، قطر
سامعہ حجاب کا یوٹرن؛ حسن زاہد سے صلح، ملزم کی ضمانت منظور
جشن آزادی معرکہ حق تقریب؛ گورنر سندھ کی عاطف اسلم کے گانے پر ڈانس ویڈیو وائرل
ڈیم نہیں، صرف دلاسے، بارشیں آئیں، پانی گیا، مستقبل پھر خالی
ٹیکنالوجیا؛ 2025 میں ہاتھ سے چلنے والے سائرن سے سیلاب الرٹ؟ عوام حیران
ریحام خان کی نئی پارٹی کا لوگو امریکی ہوم ڈیپارٹمنٹ سے متاثر یا نقل شدہ؟ سوشل میڈیا پر نئی بحث
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر