
پاکستان شوبز کے متنازعہ نامور اداکارومیزبان علی سلیم (بیگم نوازش) پاکستان میں ہم جنس پرستی کے حق میں بول پڑے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بول نیوز پر ڈاکٹر فضا خان کے پروگرام ایسے نہیں چلے گا میں عورت مارچ کے نام پر ہم جنس پرستی؟ انٹرنیشنل این جی اوز کیا کرنے جارہی ہیں؟ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں کیا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے،کے مو ضوعات پر گر ما گرم بحث ہو ئی۔
اس لائیو شو میں علی سلیم(بیگم نواز) اور مفتی عابد مبارک آمنے سامنے ہو گئے اورلڑائی کاسمان بندھ گیا ۔
مشہور عالم دین نے علی سلیم (بیگم نوازش) کو کھری کھری سنادی اور ان کے ہم جنس پرستی کے حق میں بو لے الفاظ کی مزمت کرتے ہو ئے کہا کہ اللہ تمہیں ماروی سرمد جیسی بہنیں،بیٹیاں اور بیویاں دیں ،مغربی دنیا کا کلچر اسلامی جمہوریہ پاکستان میں نہیں چلے گا۔
مفتی عابد نے یہاں تک کہہ دیا کہ اگر تمہارے ساتھ کسی نے جنسی زیادتی کی تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے؟
انھوں نے مزید کہا کہ عورت مارچ کا پہلا مطالبہ یہ ہونا چاہیے تھا کہ درندگی کرنے والوں کو سرعام پھانسی دو لیکن عورت مارچ میں تو صرف فحاشی ہی فحاشی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News