
موبائل اپیلی کیشن واٹس ایپ نےصارفین پربڑی پابندی عائدکرنےکافیصلہ کرلیاہے۔
دنیابھرمیں واٹس ایپ کےصارفین کی تعداد 2ارب سےزائدہےاورکوروناوباپھیلنےکےبعدہونےوالےلاک ڈاؤن میں ایپ کااستعمال چالیس فیصدبڑھ گیاہے۔
ڈیٹاکنسلٹنگ فرم کینٹرکی جانب سےجاری کردہ رپورٹ میں بتایاگیاہےکہ کورونا وائرس پھیلنےکےبعد سےاب تک دیگرایپس کےمقابلےمیں واٹس ایپ کےاستعمال میں چالیس فیصداضافہ ہواہے۔
رپورٹ کے مطابق لاک ڈاؤن کےدوران صارفین واٹس ایپ پرویڈیوچیٹ،کالزاورمیسجنگ سروس کا استعمال زیادہ کررہے ہیں جبکہ گھرسے کام کرنےوالےملازمین بھی رابطوں کے لیے پیغام رسانی کی ایپلیکیشن کواستعمال کررہے ہیں۔
واٹس ایپ پرگہری نظررکھنےوالےادارےڈبلیواےبیٹاانفونےصارفین کےلیےاہم اعلان کیا۔
ANNOUNCEMENT:
You can no longer send videos to WhatsApp Status if they are longer than 16 seconds: only videos having a duration of 15 seconds will be allowed.
This is happening in India and it's probably an initiative to reduce the traffic on the server infrastructures.— WABetaInfo (@WABetaInfo) March 28, 2020
ڈبلیواےبیٹاکی رپورٹ کےمطابق واٹس ایپ نےصارفین کےاسٹیٹس کاوقت 30 سیکنڈسےکم کرکے 16 سیکنڈ تک مختص کردیا، اب صارف پندرہ سیکنڈ کی ویڈیو ہی اسٹیٹس پر اپ لوڈ کرسکیں گے۔
رپورٹ میں مزیدبتایاگیاہےکہ ابھی اس فیچرکی آزمائش بھارت میں کی جارہی ہےجس کےبعددنیا بھرمیں اس سہولت کو متعارف کرایا جائے گا۔
واضح رہےکہ واٹس ایپ نے یہ اقدام اپنےڈیٹا سرورسےٹریفک کم کرنےکےلیےکیاہےکیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے ڈیٹاپربہت زیادہ بوجھ پڑرہاہےتاہم اسی وجہ سےکسی بھی وقت سسٹم بیٹھ جانےکاخطرہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News