تھائی لینڈ کےبادشاہ 20 کنیزوں کےساتھ ایک مقامی ہوٹل میں آئسولیشن میں چلےگئےکورونامریضوں کے اضافے کےبعد بادشاہ نےخود کوآئسولیشن میں رکھنےکافیصلہ کیا ۔
تفصیلات کےمطابق مہلک کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیاہواہے دنیا کے تقریباً 200 ممالک اس سےمتاثرہوچکے ہیں۔
پوری دنیاکی طرح تھائی لینڈمیں ایک ہی دن میں مریضوں کی تعداد 143 سے 1388 ہو گئی ہےجس کے بعدتھائی لینڈکےبادشاہ نےخودکوقرنطینہ میں منتقل کرنےکافیصلہ کیا ہے۔
لیکن ان کےآئسولیشن کےانداز نےسب کوحیران کردیاہےمقامی میڈیا کےمطابق بادشاہ اپنی 20 کنیزوں کے ساتھ ایک مقامی ہوٹل میں آئسولیشن میں گئےہیں.۔
واضح رہےکہ دنیابھرکے200 ممالک مہلک کورونا وائرس سےمتاثرہوچکےہیں جبکہ کوروناسےمتاثرہ افرادکی تعداد 7 لاکھ سےبھی تجاوزکرگئی ہے۔ جبکہ مرنے والوں کی تعداد 34 ہزار 818 ہوگئی ہے تاہم 1 لاکھ 56 ہزارسےزائدافراد صحت یاب ہوچکےہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
