
عالمی وباکورونانےدنیابھرکواپنی لپیٹ میں لیاہواہےاب تک اس مہلک وائرس سے 6 لاکھ سےزائدافراد متاثرجبکہ 30 ہزارسےبھی زیادہ افرادہلاک ہوچکےہیں۔
وبائی مرض کوروناسےبچاؤاورروک تھام کےلئےدنیابھرمیں کوششیں کی جارہی ہیں۔دنیابھرکےماہرین اس سےبچاؤکی ویکیسین اورادویا ت دریافت کرنےکی تک ودو میں مصروف ہیں۔
تاہم روس نے’’کوروناوائرس‘‘کامؤثرعلاج دریافت کرنےکادعویٰ کردیاہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق روس کی وفاقی ’’بائیومیڈیکل ایجنسی‘‘ نے ملیریا کی دوا’’میفلوکوئین‘ کی مدد سےکوروناوائرس کاعلاج دریافت کرنےکادعویٰ کردیا ہے۔
ایجنسی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ’’اینٹی ملیریا میفلوکوئین‘‘کی مدد سےتیارکی جانےوالے دواکوروناوائرس کےمریضوں کوصحت یاب کرنےمیں معاون ثابت ہوگی۔
روسی فیڈرل بائیومیڈیکل ایجنسی کےدعوےکےمطابق یہ دواکورونا کے مریضوں کی خلیوں میں وائرس کی نقل وحرکت کوروکنےاوروائرس کی وجہ سےہونےوالےسوزش کوختم کرنےکی بھی صلاحیت رکھتی ہے۔
ایجنسی کے سربراہ ویرونیکا نے کا کہنا ہے کہ دوا کو زیادہ پراثر بنانے کے لیے اینٹی بائیوٹکس کا استعمال کیا گیا ہے جو پھیپڑوں اور خونی پلازمہ میں موجودہ وائرس کو نشانہ بناتا ہے۔ اس سے کوروناوائرس کے مریضوں کا علاج یقینی بنایا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News