فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کرونا سے بچاؤ کے لیے میڈیا کا کلیدی کردار لائق تحسین ہے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ چیلنج سے نبردآزما ہونے کے لیے میڈیا کو اپنا شراکت دار سمجھتے ہیں۔
کرونا سے بچاؤ اور اس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے میڈیا آگاہی کے ذریعے کلیدی کردار سرانجام دے رہا ہے جو لائق تحسین ہے۔اس چیلنج سے نبردآزما ہونے کیلئے میڈیا کو اپنا شراکت دار سمجھتے ہیں۔موجودہ صورتحال میں افراتفری اور ہیجان سے بچنا ضروری ہے۔ 2/1
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 17, 2020
انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں افراتفری اور ہیجان سے بچنا ضروری ہے، زیادہ باخبر رہنا ہے تاکہ اتحاد و یکجہتی سے اس وائرس کا مقابلہ کیا جاسکے۔
معاون خصوصی نے مزید کہا کہ افواہوں پر کان ہرگز نہ دھریں، مسجد کامنبر اور امام کی آواز چیلنج سے مقابلے کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کر سکتی ہے۔
مسجد کا منبر اور امام کی آواز اس بین الاقوامی چیلنج سے مقابلے کیلئے ہراول دستے کا کردار ادا کر سکتی ہے۔وزیراعظم عمران خان کی مولانا طارق جمیل سے ملاقات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ اس اہم قومی فریضہ میں علماء کے مرکزی کردار کیلئے وزارت مذہبی امور کو ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) March 17, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
