
سندھ لاک ڈاؤن : اسٹاک مارکیٹس کھلی رکھنے کااعلان
اسٹاک ایکسچینج انتظامیہ نے صوبے بھر میں کورونا وائرس کے پیش ِ نظر لاک ڈاون نافذ ہونے کے باوجود اسٹاک مارکیٹ کھلی رکھنے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکس چینج بروکرز ایسوسی ایشن نے سندھ حکومت کو ارسال کردہ خط میں اسٹاک مارکیٹ کو بھی لاک ڈاؤن سے استثنی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق اسٹاک ایکسچینج لاک ڈاؤن میں بھی کھلی رہے گی، اسٹاک ایکسچینج کو بینکاری کی طرح لازمی خدمات کا درجہ دیا جائے۔
اس کے علاوہ اسٹاک مارکیٹ کے ممبران، بروکریج ہاؤس اور عملے کو لاک ڈاؤن کے دوران اسٹاک ایکسچینج آنے کی اجازت دی جائے۔
Advertisementخط میں مزید لکھا گیا ہے کہ سندھ حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت جاری کرے کہ اسٹاک ایکسچینج کی انتظامیہ سمیت بروکرز ،ممبران اور بروکریج ہاؤس میں کام کرنے والوں کو آمدورفت کی اجازت دیں۔
سیکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے اسٹاک مارکیٹ کو کھلا اور آپریشنل رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ موجودہ صورت حال کے تناظر میں ایس ای سی پی نے پی ایس ایکس کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ صبح 11 بجے شروع کی جائے جبکہ مارکیٹ ہالٹ کا دورانیہ بھی 45 منٹ سے بڑھا کر 2 گھنٹہ کر دیا جائے۔
یہ ہدایات مارچ 24 سے لے کر آئندہ 15 دن کے لیے ہیں۔
اس سلسلے میں کیپٹل مارکیٹ سے منسلک اداروں بشمول پاکستان اسٹاک ایکسچینج، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج، نیشنل کلئرنگ کمپنی، سینٹرل ڈپازٹری میں کاروبار کے تسلسل کو یقینی بنانے کے تمام اداروں میں کم سے کم افرادی قوت کے ساتھ کام جاری رکھنے کے انتظامات کر لیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ صوبے سندھ میں اتوار کی شب 12 بجے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے ۔ سندھ میں آ ج لاک ڈاؤن کا دوسرا دن ہے ۔
لاک ڈاؤن کی صورت میں صوبے بھر میں مارکیٹس ، شاپنگ مالز، ڈبل سواری ، ہر قسم کی نجی ٹرانسپورٹ ، ہوٹل ، ریسٹورنٹ اور ان کی جانب سے ہوم ڈیلیوری اور پارسل پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ تاہم اسٹیٹ بینک کی جانب سے کمرشل بینکوں کو کھلا رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
Advertisement