Advertisement
Advertisement
Advertisement

معراج النبیﷺ کے پر نور موقع پربول کی سب سے بڑی ٹرانسمیشن

Now Reading:

معراج النبیﷺ کے پر نور موقع پربول کی سب سے بڑی ٹرانسمیشن

شب معراج کے پرنور موقع پر اتوار، 22 مارچ کوبول انٹرٹینمنٹ کی جانب سے سب سےبڑی ٹرانسمیشن لائیو دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بول کی جانب سے شب معراج کی خصوصی ٹرانسمیشن اتوار رات 10 بجے لائیو دکھائی جائے گی۔ اس خصوصی ٹرانسمیشن کی میزبانی بول نیوز کی اینکر ڈاکٹر فضا اکبر اور فہیم خان کریں گے۔

روح پرورمحفل

خصوصی ٹرانسمیشن میں معروف مذہبی اسکالر علامہ کوکب نورانی اور دیگر علمائے کرام شب معراج کا روح پرور واقعہ اور اسلامی تعلیمات بیان کرکے محفل کو جلا بخشیں گے۔

اس موقع پر حمد و ثناخواں صدیق اسماعیل بھی نعت خوانی سےروح پرور محفل کی رونق بڑھائیں گے۔

Advertisement

Shab-e-Mairaj Mein BOL | Transmission Promo | BOL Entertainment

مسجد حرم سےعالم بالا کا سفر جب بارگاہ رسول اللہﷺ میں تشریف لائے جبرائیلعرش سے پیش کی گئی سواری براق معراج النبیﷺ کے پر نور موقع پر دیکھیئے سب سے بڑی ٹراسمیشن اتوار کی رات 10 بجے صرف بول انٹرٹینمنٹ پر.#ShabEMairajMeinBOL #BOLEntertainment #SpecialTransmission #FizaAkbar #FaheemKhan

Gepostet von BOL Entertainment am Donnerstag, 19. März 2020

Advertisement

واقعہ معراج

واقعہ معراج اللہ تعالیٰ کی قدرت کی نشانیوں میں سے ایک نشانی ہے جو چشم زدن میں بظاہر رونما ہوا لیکن حقیقت میں اس میں کتنا وقت لگا یہ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم بہتر جانتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے اس واقعہ میں اپنے محبوب پیغمبر حضرت محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اپنی قدرت کاملہ کا مشاہدہ کرایا۔

واقعہ معراج اعلان نبوت کے دسویں سال اور مدینہ ہجرت سے ایک سال پہلے مکہ میں پیش آیا۔ ماہ رجب کی ستائیسویں رات کو اللہ تعالیٰ نےفرشتوں سے ارشاد فرمایا: اے فرشتو! آج کی رات میری تسبیح بیان مت کرو میری حمدو تقدیس کرنا بند کردو آج کی رات میری اطاعت و بندگی چھوڑ دو اور آج کی رات جنت الفردوس کو لباس اور زیور سے آراستہ کرو۔ میری فرمانبرداری کا کلاہ اپنے سر پر باندھ لو۔ اے جبرائیل! میرا یہ پیغام میکائیل کو سنا دو کہ رزق کا پیمانہ ہاتھ سے علیحدہ کردے۔ اسرافیل سے کہہ دو کہ وہ صور کو کچھ عرصہ کے لئے موقوف کردے۔ عذرائیل سے کہہ دو کہ کچھ دیر کے لئے روحوں کو قبض کرنے سے ہاتھ اٹھالے۔ رضوان سے کہہ دو کہ وہ جنت الفردوس کی درجہ بندی کرے۔ مالک سے کہہ دو کہ دوزخ کو تالہ لگادے۔ خلد بریں کی روحوں سے کہہ دو کہ آراستہ و پیراستہ ہوجائیں اور جنت کے محلوں کی چھتوں پر صف بستہ کھڑی ہوجائیں۔ مشرق سے مغرب تک جس قدر قبریں ہیں ان سے عذاب ختم کردیا جائے۔ آج کی رات (شب معراج) میرے محبوب حضرت محمد صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کے استقبال کے لئے تیار ہوجاؤ۔

چشم زدن میں عالم بالا کا نقشہ بدل گیا۔ حکم ربی ہوا: اے جبرائیل! اپنے ساتھ ستر ہزار فرشتے لے جاؤ۔ حکم الہٰی سن کر جبریل امین علیہ السلام سواری لینے جنت میں جاتے ہیں اور آپ نے ایسی سواری کا انتخاب کیا جو آج تک کسی شہنشاہ کو بھی میسر نہ ہوئی ہوگی۔ میسر ہونا تو دور کی بات ہے دیکھی تک نہ ہوگی۔ اس سواری کا نام براق ہے۔ تفسیر روح البیان میں ہے کہ نبی کریم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پہلے براق پر کوئی سوار نہیں ہوا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر