
مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کاکہناہے کہ شہری کورونا کے معاملے میں مسلسل لاپرواہی کا مظاہرہ کررہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ پنجاب میں کورونا کے کیسز میں دن بدن اضافہ ہورہاہے۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ کورونا کیسز کے اضافے کے پیش نظر حکومت کو مزید سخت فیصلے کرنے کی ضرورت ہے،وزیراعلی پنجاب اور وزیر صحت ینگ ڈاکٹرز سے لڑائی جھگڑے کی بجائے انکی حوصلہ افزائی کرے۔
عظمیٰ بخاری کاکہناتھا کہ حکومت ینگ ڈاکٹرز کی تذلیل کرنے کی بجائے ان کو عزت دے،ہمارے مسیحا اصل میں ہمارے ہیروز ہیں ان کی خدمات کا اعتراف کیا جائے۔
ترجمان ن لیگ کا مزید کہناتھا کہ حکومتی ترجمانوں کے منفی رویے اور پکڑ دھکڑ کی سیاست موجودہ حالات میں غیر مناسب ہے،عمران خان اپنے ترجمانوں کو پوائنٹ اسکورنگ کی بجائے زبان بندی کا مشورہ دیں۔
ترجمان مسلم لیگ نے کہاکہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں آٹے،چینی اور دالیں مہنگی ہونے کا نوٹس لیں،وزیراعلیٰ پنجاب صوبے میں تمام اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی بنائیں۔
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پارٹی صدر شہبازشریف کی ہدایت کے مطابق کورونا آگاہی مہم کا آغاز کردیا ہے،حکومت شہبازشریف کی تجاویز پر تنقید کی بجائے سنجیدگی سے غور کرے۔
انہوں نے کہا کہ شہبازشریف ہنگامی حالات میں بہترین فیصلے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں،شہبازشریف اپوزیشن لیڈر ہونے کے ناطے اپنی قومی ذمہ داریاں پوری کررہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا مزید کہناتھا کہ تمام لیگی بلدیاتی نمائندے پر اپنے حلقوں میں متحرک ہو چکے ہیں،حکومتی ترجمان بھی قومی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News