
عاطف اسلم نے کہا کہ ’الحمد اللّہ میرا تعلق حکومتی پارٹی یا کسی بھی دوسری پارٹی سےنہیں ہے لیکن میں پھر بھی وزیراعظم عمران خان صاحب کی کاوشوں کو سراہوں گا ۔
پاکستان کے معروف گلوکارعاطف اسلم نے تصویر اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنا ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا جس میں اُنہوں نے کہا کہ ’وزیراعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے جو اقدامات اُٹھائے ہیں وہ واقعی قابل تعریف ہیں۔
اُنہوں نے کہا کہ ’جس کی جتنی استطاعت ہے وہ اپنی استطاعت کے حساب سے اپنے اردگرد ایسے لوگوں کو دیکھے جن کو اِس مشکل گھڑی میں مدد کی ضرورت ہے، آپ اُن کی ضرور مدد کریں اور اللّہ تعالیٰ ہمیں اِن تمام پریشانیوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کی ہمت عطا کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News