Advertisement
Advertisement
Advertisement

سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ رہا

Now Reading:

سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللہ رہا
Omar Abdullah released

سابق وزیر اعلیٰ مقبوضہ کشمیر عمر عبداللّٰہ کو 7 ماہ حراست میں رکھنے کے بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی حکومت کی جانب سے عمر عبداللّٰہ کو 7 ماہ بعد رہا کر نے کا حکم جاری کیا گیا ہے جبکہ دو ہفتے قبل عمر عبداللّٰہ کے والد سابق وزیر اعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے رہنما فاروق عبداللّٰہ کو بھی رہا کیا گیا تھا ۔

Advertisement

 

عمر عبداللّٰہ اور ان کے والد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لیا گیا تھا جس کے بعد عمر عبداللّٰہ 232 دنوں کے بعد رہا ہونے جا رہے ہیں۔
رہائی کے بعد سابق وزیر اعلیٰ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر تصویر سئیر کرتے ہوئے کہنا تھا کہ
آج کی دنیا بلکل مختلف ہے ،232 روز بعد آج میں نے ہری نواس چھوڑ دیا ہے ۔ آج کی دنیا گزشتہ سال 5 اگست سے بلکل مختلف ہے ۔
سپریم کورٹ نے گز شتہ ہفتے عمر عبد اللہ کی بہن کی فوری رہائی کے لئے دائر درخواست پر مرکزی حکومت سے کہا تھا کہ وہ اس ہفتے تک جواب دے۔
Advertisement
عدالت نے کہا تھا کہ اگر حکومت عمر عبداللہ کی رہائی سے متعلق کوئی وضاحت نہیں دے گی تو وہ سارہ عبداللہ کی جانب سے درخواست پر سماعت کرنے پر مجبورہوجائیں گے ۔
واضح رہے کہ عمر عبداللّٰہ کو گزشتہ سال اگست کی 5 تاریخ کو اس وقت حراست میں لیا گیا تھا جب بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں آرٹیکل 370 کے اطلاق کا حکم دیا گیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
محصولات اور 2024 کے انتخابات کے نتائج سےامریکہ کی معیشت مضبوط ہوئی، ڈونلڈ ٹرمپ
عمرہ ویزا پالیسی میں بڑی تبدیلی؛ سعودی حکومت نے اہم اعلان کردیا
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
ایران کے جوہری پروگرام میں ہتھیاروں کی تیاری کے شواہد نہیں، رافیل گراسی
حماس نے ثالثوں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کردیا
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر