
صوبے پنجاب میں کوروناوائرس سےبچنےکےلیےنمازِجمعہ کےلیےہدایات جاری کردیں۔
تفصیلات کےمطابق اوقاف آرگنائزیشن پنجاب کااپنےاعلامیےمیں کہناہےکہ نمازجمعہ کےاجتماعات میں عمررسیدہ،بیماراوربچےنہ جائیں۔
اعلامیےمیں کہاگیاہےکہ نمازِجمعہ کےاجتماع میں کم از کم ایک صف کافاصلہ رکھاجائے۔
واضح رہےکہ اس سے قبل گزشتہ روز سندھ حکومت نےبھی کورونا وائرس کے پھیلاؤکوروکنےکےلئے صوبےبھرمیں نمازکےاجتماعات پرپابندی عائد کی ہے۔
سندھ حکومت کےمذکورہ فیصلے کا اطلاق 27 مارچ سے 5 اپریل تک رہے گا، تاہم مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد باجماعت نماز ادا کریں گے، نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں بھی اتنی ہی تعداد میں نمازی ہوں گے۔
ترجمان وزیرِ اعلیٰ سندھ مرتضیٰ وہاب کے مطابق سندھ حکومت نے مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی کا فیصلہ تمام مکاتب فکر کے علماء کی مشاورت سے کیا ہے۔
وفاقی حکومت نے بھی نماز کے اجتماعات کو محدود کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ مساجد تو کھلی رہیں گی تاہم باجماعت نماز اور نمازِ جمعہ کے اجتماعات محدود کیے جائیں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئےوفاقی وزیرمذہبی امورنورالحق قادری کاکہناتھاکہ مساجدکھلی رہیں گی،اذان بھی ہوگی، تاہم جمعےکاخطبہ مختصرکیاجائےگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News