
وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے کراچی میں پریس کا نفرنس کرتے ہوئے تعلیم سے متعلق کیے گئے اہم فیصلوں کا اعلان کیا ہے۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ نہم و دہم کے امتحانات 15 جون کو ہوں گے اور نتائج 15 اگست2020 کو جاری کیے جائیں گے تاہم نئے تعلیمی سال کا آغاز یکم اپریل کے بجائے یکم جون سے ہو گا۔
آٹھویں جماعت کے طلبا اگلی کلاس میں پروموٹ
محکمہ تعلیم سندھ کی اسٹیرنگ کمیٹی نے کروناوائرس کے سبب پہلی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کو اگلی کلاس میں پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
کمیٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ طلبا کے مڈٹرم اسکول کے نتائج دیکھ کر طالبعلموں کو پروموٹ کردیا جائے۔
وزیرتعلیم سندھ سعید غنی نے بتایا کہ انٹرمیڈیٹ کے نئے داخلے15 جولائی2020 سے شروع ہوں اور نئے کلاسیں 15 اگست سے شروع ہوں گی۔
انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 6 جولائی 2020 سے شروع ہوں گے جن کے نتائج 15 ستمبر2020 کو جاری ہوں گے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ کالج میں داخلے نویں جماعت کے نتیجے کو دیکھتے ہوئے ہوں گے، میٹرک کے نتیجے کے بعد جو طلبہ پاس ہوں گے وہ آگے جائیں گے اور فیل طلبہ واپس آئیں گے۔
والدین کوایڈوانس فیس دینے کی ضروت نہیں
سعید غنی کا کہنا ہے کہ جن اسکولوں میں ہمارے بچے پڑھتے ہیں وہاں بہت سارے لوگ ملازمت کرتے ہیں اس لیے اگر ہم یہ فیصلہ کریں کہ فیس نہیں دینا تو یہ فیصلہ بھی کرنا پڑے گا کہ ملازمین کو بھی تنخواہ نہ دی جائے جو نامناسب ہے لہٰذا عدالت کے فیصلے کے مطابق تمام والدین ماہانہ فیس ادا کریں، کوئی ایڈوانس فیس دینے کی ضروت نہیں۔
کرونا وائرس کے کیسز کی تعداد 94 ہوگئی
پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے اور تعداد 94 تک جا پہنچی ہے۔
سندھ سے 76، بلوچستان میں 10، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان میں 3 اور لاہور میں کورونا کا ایک مریض ہے۔
ملک بھر میں 5 اپریل تک تعلیمی ادارے بند
ملک بھر میں تعلیمی ادارے اور مدارس بھی 5 اپریل تک بند رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News