
محکمہ صحت سندھ نے کراچی میں مزید 17 مقامی شہریوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی ہے۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق ایران سے لاڑکانہ پہنچنے والے 83 زائرین کے ٹیسٹ کئے گئے اب تک صرف 7 میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہےجبکہ حیدرآباد سے کورونا وائرس کے اب تک 3 مریض سامنے آ چکے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کاکہناہے کہ سندھ بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 سو 57 ہوگئی،کراچی سے اب تک ایک سو 85 کورونا وائرس کے کیس رپورٹ ہوچکے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق حیدرآباد سے 3،دادو سے ایک مریض سامنے آ چکا ہے۔جبکہسکھر میں 265 زائرین آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں۔
محکمہ صحت سندھ کے مطابق 14مریض صحتیاب اور ایک جاں بحق ہوچکا ہے۔کراچی،حیدرآباد اور دادو میں ایک سو 70 مریض زیر علاج ہیں۔
اس کے علاوہ کراچی سے اب تک ایک سو 31 مقامی رہائشیوں میں کورونا وائرس کی منتقلی کی تصدیق ہوئی ہے،سندھ میں اب تک 4 ہزار 8 سو 10 مشتبہ افراد کے ٹیسٹ کئے گئے ہیں جبکہ اب تک 4 سو 57 میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News