
چین کے سرکاری دورے کے بعد صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور ان کے وفد میں شامل تمام ممبران کا کورونا وائرس کا طبی ٹیسٹ منفی آیا ہے۔
دفترخارجہ کے مطابق ’چینی حکام نے باضابطہ طور پر دفتر خارجہ کو آگاہ کیا کہ ڈاکٹر عارف علوی، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور دیگر ممبران کے کورونا ٹیسٹ کی منفی آئے ہیں‘۔
واضح رہے کہ صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے چین کا دو روزہ دورہ کیا تھا جس میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے اور ان سے نمٹنے کی کوششوں میں چینی حکومت سے اظہار یکجہتی کیا گیا۔اس دورے پر ان کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود، وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور اعلی حکام بھی شامل تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News