Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکامیں کووڈ19کی ایک اورویکسین تیار

Now Reading:

امریکامیں کووڈ19کی ایک اورویکسین تیار
کوروناویکیسن

امریکامیں کوروناوائرس سے متاثرہ  افراد کی  تعداد اورہلاکتوں کےبعدامریکی ماہرین اس سےنجات  کے لئےتک ودوکررہےہیں۔

غیر ملکی  خبررساں ادارےکے مطابق امریکی ملٹی نیشنل کمپنی جانسن اینڈ جانسن کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری پرکام کررہی ہے۔

امریکی کمپنی جانسن اینڈ جانسن ستمبرسےاپنی تیارکردہ ویکسین کی انسانی آزمائش رواں سال ستمبرمیں  کرےگی ۔

  اس کےبعداگلےسال کےشروع تک اس کی پہلی کھیپ ایمرجنسی میں استعمال کےلیےفراہم کردی جائے گی۔

جانسن اینڈجانسن کمپنی اس ویکسین پررواں برس جنوری سےکام کررہی ہے،ادارےنے ویکسین کی مزید تحقیق اورتیاری کےلیے1 ارب ڈالرزبھی مختص کردئیےہیں۔

Advertisement

کمپنی نےاس ویکسین کوامریکاکےبائیومیڈیکل ایڈوانس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور محکمہ صحت کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

جانسن اینڈ جانسن اور بائیو میڈیکل ایڈوانس ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ویکسین کی تحقیق، تیاری اور کلینکل ٹیسٹنگ پر 1 ارب ڈالرز بھی مختص کیے ہیں۔

کمپنی کےسی ای اوایلکس گروسکی کاکہناہےکہ دنیا اس وقت ہنگامی صورتحال سےدوچارہےاورہم اس موذی وائرس کی ویکیسن بنانےمیں اپناکردارادا کررہےہیں۔

ان کے مطابق اگر یہ ویکسین منظورہوجاتی ہےتوجانسن اینڈ جانسن اس ویکسین کوبڑے پیمانے پربنانے کے لیےبھی فنڈز فراہم کرےگا۔

واضح رہےکہ امریکا میں  کووڈ 19 سے متاثرہ افرادکی تعدادسب سےزیادہ ہےامریکامیں کوروناسے  متاثرہ افرادکی تعداد164,226 تک پہنچ چکی ہےجبکہ 14 نئی اموات کےبعد مرنےوالوں کی تعداد  3ہزار 170  ہوگئی ہے۔ تاہم 5 ہزار 507 افراد اس سےصحت یاب بھی ہوچکے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر