Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ حکومت نےمستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کیلئےایپ متعارف کرادی

Now Reading:

سندھ حکومت نےمستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کیلئےایپ متعارف کرادی
موبائل ایپ

سندھ حکومت کی جانب سےمستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کیلئےایپ متعارف کراگئی ہےجس کےتحت ضرورت مند خاندان کےایک فردکورجسٹرکیاجائےگا۔

تفصیلات کےمطابق محکمہ داخلہ سندھ نےمستحق خاندانوں کی رجسٹریشن کیلئےایپ متعارف کرادی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔

نوٹیفیکیشن کےمطابق ایپ سےلاک ڈاؤن میں روزگارسےمحروم افرادکورقم فراہم کی جائےگی۔

گزشتہ روز حکومت سندھ نےراشن کی تقسیم کانظام تبدیل کرتے ہوئے راشن کی تقسیم میں ڈپٹی کمشنراوربلدیاتی نمائندوں کاکردارختم کردیاتھااورکہاکہ نئےنظام کااعلان آج کیاجائے گا۔

راشن انتظامیہ کےبجائےفلاحی اداروں کےذریعےتقسیم کیا جائےگا، فلاحی ادارےاپنےوسائل بھی استعمال کریں گے اور حکومت مددکرے گی۔

Advertisement

سندھ حکومت مخصوص نمبرکااعلان کرےگی جس سےعوام کورقوم منتقل کی جائےگی جوبھی سندھ کاشہری پیغام بھیجے گا ،نادرا سے تحقیقات کے بعد اسے رقم بھیجی جائے گی، جو بھی شہری زکوة فنڈ یا کسی فنڈ سے فائدہ اٹھارہا ہوگا، اسے رقم منتقل نہیں کی جائے گی۔

سرکاری ملازمین پیغام بھیجنے کے بعد بھی راشن اوررقوم حاصل نہیں کرسکیں گے۔

واضح رہےکہ سندھ میں کوروناوائرس کی وجہ سےلگائےگئےلاک ڈاؤن کاآج  9واں روزہےجس کے پیش ِ نظرشاپنگ مالز،ہوٹل،ریسٹورانٹ وغیرہ سب بندہیں۔

 پاکستان میں  کوروناسےمتاثرہ افرادکی تعداد 1 ہزار 165 ہوگئی ہےجبکہ نئی اموات کے بعدمرنے والوں  کی تعداد 25 ہوچکی ہے،جبکہ 76 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر