وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کے پاس کورونا ٹیسٹنگ کٹس ﻭﺍﻓﺮ ﺗﻌﺪﺍﺩ میں موجود ہیں۔
وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو کورونا وائرس کے بحران میں ہر ممکن سہولیات فراہم کررہی ہے اور پنجاب میں فوڈ چین کا تسلسل برقرار رکھنے کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لاہور میں 25 سیل پوائنٹس پر آٹے کے ٹرک عوام کی سہولت کے لیے موجود ہیں جبکہ حکومت ابھی تک 25 ہزار سے زائد افراد کو آئسولیٹ کرنے کے انتظامات کر چکی ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ پنجاب کے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پنشنز دو دن پہلے منتقل کر دی گئی ہیں۔
کرونا کٹس کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے پاس کورونا ٹیسٹنگ کٹس وافر تعداد میں موجود ہیں جبکہ سماجی رابطوں میں فاصلے رکھنے سے کورونا کو روکا جا سکتا ہے۔ فیاض الحسن چوہان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام احتیاط کریں اور اپنے گھروں میں رہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 10 ہو گئی ہے جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار 500 سے تجاوز کر گئی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
