علی بابا کےبانی اورسابق چیئرمین جیک مانےکورونا وائرس سےنمٹنےکےلیےدنیا بھرکےڈاکٹروں اورنرسوں کےلیےایک آن لائن پلیٹ فارم متعارف کروادیا۔
غیر ملکی خبررساں ادارےکےمطابق جیک ماکی جانب سےمتعارف کروائےجانےوالے آن لائن پلیٹ فارم سےدنیابھرکے ڈاکٹر کورونا کے خلاف جنگ لڑنے کے حوالے سے اپنے خیالات اور آئیڈیاز شئیر کریں گے جس سے تبادلہ خیال میں آسانی ہوگی۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپرجیک ما نے آن لائن پلیٹ فارم کی لانچ کا اعلان کیا اورلکھا کہ علم طاقت ہے۔
https://twitter.com/JackMa/status/1242994528677580800?s=20
آن لائن پلیٹ فارم کےحوالے سےجیک ماکا کہنا تھا کہ اس جان لیوا وائرس سے لڑنےکےلیےدنیا بھرکےڈاکٹرزاپنی حکمت عملی سے آگاہ کرسکیں گے، جس سے دیگر ممالک کے ڈاکٹرز بھی مستفید ہوں گے۔
انہوں نےلکھاکہ وہ دنیا بھرکےتمام اسپتالوں کا اس پلیٹ فارم کےزریعے چینی اسپتالوں میں شامل ہونے کاخیر مقدم کرتےہیں ۔
واضح رہے کہ جیک مااس سےقبل بھی پاکستان سمیت دنیاکےمختلف ممالک کوطبی سامان عطیہ کرچکےہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
