
کوروناوائرس کےپیش ِنظرلاک ڈاؤن کےدوران ڈبل سواری پرپابندی کی وجہ سےتین گھنٹےکانومولود اپنی جان کی بازی ہارگیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیرآباد کےمحلہ محمدنگرکارہائشی ساغرعلی تین گھنٹےکےنومولود بچےکی طبیعت خراب ہونےپربھائی کیساتھ ہسپتال روانہ ہواجسے اورہیڈبرج کے قریب پولیس اہلکاروں نےڈبل سواری پرروک لیا۔
ساغرنے اپنی مجبوری سے آگاہ کیا لیکن تھانہ سٹی پولیس کےاہلکاروں نےکہا کہ ہم خودڈاکٹرہیں اورانہیں زبردستی پولیس وین میں ڈال کرپورےشہرکاچکر لگوایااورتھانہ سٹی لیجاکرنومولودبچےسمیت حوالات میں بندکردیا۔
ساغرنےمنت سماجت کی مگر پولیس ملازمین مذاق اڑاتے رہے، ساغرعلی نےاپنےگھرفون کرکےاپنی بیوی اوردوسرےبھائی کوبلایا اوروہ بچےکوہسپتال لے کرپہنچےتوڈاکٹرنےبتایا کہ بروقت آکسیجن نہ ملنےسےبچہ جاں بحق ہوچکاہے۔
تھانہ سٹی میں لوگوں کےاحتجاج پرساغرعلی کوشخصی ضمانت پرچھوڑدیاگیا۔
شہریوں نےحکام بالاسےمطالبہ کیاہےکہ اس اقدام میں ملوث پولیس ملازمین کوقرارواقعی سزا دی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News