Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی رپورٹ، خطرے کی گھنٹی بج گئی

Now Reading:

سندھ میں 24 گھنٹوں میں کورونا کیسز کی رپورٹ، خطرے کی گھنٹی بج گئی
مجھے شہر صاف ستھرا اور عوام کی گزرگاہوں پر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ منظور نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

مجھے شہر صاف ستھرا اور عوام کی گزرگاہوں پر کسی قسم کی کوئی رکاوٹ منظور نہیں، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دنیا کی اوسط شرح سے زیادہ کورونا کیسز رپورٹ ہوئے جو انتہائی تشویشناک بات ہے۔

تفصیلات کے مطابق ویڈیولنک کے ذریعے مراد علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 104 کورونا کے کیسز آئے ہیں جو مجموعی ٹیسٹ کا 20 فیصد ہیں، یہ دنیا کی سب سے زیادہ اوسط ہے جو کہ تشویش کا باعث ہے۔

وزیراعلیٰ نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 531 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 104 یعنی 20 فیصد مثبت آئے، یہ بات انتہائی تشویش ناک ہے کہ آج کورونا کے سب سے زیادہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

                ان کا کہناتھا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے باعث 6 اموات ہوئی ہیں جوکہ زیادہ ہیں، اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ صورتحال مزید خراب ہو رہی ہے۔

مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ صورتحال خراب ہونے کی وجہ لاک ڈاؤن پر سختی سے عمل درآمد نہ ہونا ہے ، اس لاک ڈاؤن پر جب تک سختی سے عمل ہو رہا تھا تو صورتحال بہتر تھی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ملیر میں لاک ڈاؤن کافی کمزور تھا جس کو آج مزید سخت کرنے کی ہدایت دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حیدرآباد میں بھی کیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن سخت کیا جا رہا ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ اب تک کورونا سے متاثرہ 371 لوگ صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جا چکے ہیں، آج مزید 13 لوگ صحت یاب ہوکر اپنے گھروں کو جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس سے اب تک 4 ہزار 897 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جس میں سے 1318 متاثرین کا تعلق سندھ سے ہے اور صوبے میں اب تک 28 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جو دیگر صوبوں سے سب سے زیادہ تعداد ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
قطر پر اسرائیلی حملہ امت مسلمہ پر حملہ ہے، دوحہ سمٹ میں وزیراعظم کا دوٹوک مؤقف
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر