Advertisement
Advertisement
Advertisement

دنیابھرمیں کوروناوائرس سے 19 لاکھ سےزائدافرادمتاثر

Now Reading:

دنیابھرمیں کوروناوائرس سے 19 لاکھ سےزائدافرادمتاثر
کوروناوائرس

دنیابھرمیں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 19 لاکھ 25 ہزار 179 ہو چکی ہے جبکہ اس سے ہلاکتیں 1 لاکھ 19 ہزار 699 ہو گئیں۔

کوروناوائرس کے دنیا بھر میں 13 لاکھ 60 ہزار 457 مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں، جن میں سے 51 ہزار 764 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 4 لاکھ 45 ہزار 23 مریض اس بیماری سے نجات پا کر اپنے گھروں کو لوٹ چکے ہیں۔

امریکا کورونا وائرس سے سب سےزیادہ متاثرہ ملک ہے جہاں ناصرف کورونا مریضوں کی بلکہ اس سے ہلاکتوں کی تعداد بھی دنیا کے تمام ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔

امریکا میں 5 لاکھ 87 ہزار 155 افراد اب تک کورونا وائرس کی لپیٹ میں آئے ہیں جبکہ ہلاکتیں 23 ہزار 644 ہو چکی ہیں۔

اسپین میں کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار 756 ہو گئی جبکہ  اسپین میں   کورونا کے کیسز 1 لاکھ 70 ہزار 99 ہو چکے ہیں۔

Advertisement

اٹلی میں کورونا سے مجموعی اموات 20 ہزار 465 ہو چکی ہیں، جہاں اس وائرس کے اب تک کل کیسز 1 لاکھ 59 ہزار 516 رپورٹ ہوئے ہیں۔

فرانس میں کورونا وائرس کے باعث مجموعی ہلاکتیں 14 ہزار 967 ہوگئیں جبکہ کورونا کیسز 1 لاکھ 36 ہزار 779 ہو گئے۔

جرمنی میں کورونا سے کُل اموات کی تعداد 3 ہزار 194ہو گئی جبکہ کورونا کے کیسز 1 لاکھ 30 ہزار 72 ہو گئے۔

چین میں کورونا سے کل ہلاکتیں 3 ہزار 341 ہیں جبکہ کُل کورونا کیسز 82 ہزار 249 ہو گئے۔

برطانیہ میں کورونا سے اموات کی تعداد 11 ہزار 329 ہوگئی جبکہ کورونا کے کیسز کی تعداد 88 ہزار 621 ہوگئی۔

ایران میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی کل تعداد 4 ہزار 585 ہوگئی جبکہ کورونا کے کل کیسز کی تعداد 73 ہزار 303 ہو گئی۔

Advertisement

کورنا وائرس سے روس میں مجموعی   اموات 148 ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 18 ہزار 328 ہے۔

سعودی عرب میں کورونا وائرس سے اب تک  65      اموات  رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ اس کے مریضوں کی تعداد 4 ہزار 934 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی کُل تعداد 5 ہزار 716 ہو گئی، جبکہ 3 مزید کورونا مریضوں کے انتقال کرنے کے بعد اس سے اموات کی تعداد 96 ہو چکی ہے۔

ملک میں 4 ہزار 256 کورونا کے مریض اب بھی اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 46 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 1 ہزار 378 مریض اس بیماری سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
انتونیو گو تریس نے غزہ کو صحافیوں کے لئے خطرناک ترین جگہ قرار دیدیا
امریکا کو کھلا چیلنج، ایران کا جوہری تنصیبات کی دوبارہ تعمیر کا اعلان
لبنان کو اپنے خلاف نیا محاذ نہیں بننے دینگے ، نیتن یاہو کی نئی دھمکی
میکسیکو: سپر اسٹور میں دھماکے کے بعد خوفناک آگ، 23 افراد جھلس کر جاں بحق
ٹرمپ نے نائجیریا میں ممکنہ فوجی کارروائی کی تیاری کا حکم دے دیا
خامنہ ای نے ایرانی جوہری پروگرام سے متعلق امریکا کو واضح اور سخت پیغام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر