
محکمہ تعلیم نے نجی اسکولوں کو خبردار کر دیا،ااپریل اور مئی کی فیسوں میں کم از کم 20 فیصد رعایت نہ دینے والے نجی اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے نجی اسکولوں کی انتطامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ فیسوں میں 20 فیصد رعایت نہ دینے کی صورت میں ان کے خلاف سخت کاررائی کو عمل میں لایا جائے گا۔
ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز میں والدین کی جانب سے شکایات کے انبار لگ گئے-نجی اسکولوں اور ان کی نمائندہ تنظیموں نے رعایت دینے سے انکار کیا تھا۔
ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نےنجی اسکولوں کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اسکولوں کے تدریسی و غیر تدریسی عملے کو پوری تنخواہوں کی ادائیگی بروقت کی جائے،جو اسکول والدین سے فیس وصول کر چکے ہیں، وہ رعایت دیتے ہوئے ریفنڈ کریں یا آئندہ ماہ کی فیس میں رقم ایڈجسٹ کریں۔
ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ نے والدین کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپریل اور مئی کی فیس 20 فیصد رعایت کے ساتھ جمع کرائیں تاکہ اسکول کے عملے کو بروقت تنخواہوں کی ادائیگی ہو سکے۔
ڈائریکٹریٹ پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز سندھ کی جانب سے کہا گیا کہ جس اسکول نے فیسوں میں رعایت اور عملے کی تنخواہ بروقت ادا نہیں اس کے کہ خلاف آرڈیننس 2001 کے تحت کارروائی ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News