
پاکستان کی نامور اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل بریسٹ کینسر(چھاتی کا سرطان) کا شکار ہوگئیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے سلسلہ وار ٹوئٹس میں بتایا کہ گزشتہ ہفتے انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی اور 4 روز سے وہ اس بیماری کا علاج کروارہی ہیں۔ انہیں بریسٹ کینسر کی اسٹیج ون ہے۔
Its stage 1 breast cancer/grade 3 tumour.Regular self checks are important ladies!Please act fast if you feel any abnormalities. Do NOT ever ignore your body,your health. I now await my surgery date & am feeling positive & loved. Please dont worry & take good care of yourselves❤️
— Nadia Jamil (@NJLahori) April 3, 2020
انہوں نے بتایا کہ پچھلے کچھ دنوں سے وہ مختلف احساسات سے دوچار ہیں، خوف ا ور فکر کے احساس سے لے کر اس بیماری کی قبول کرنا، صبر، سمیت اپنے بچوں اور قریبی عزیز و اقارب کے لیے اپنی ذمہ داری کا احساس ہوا۔
وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی نے بھی نادیہ جمیل کی خدمات کو سراہتے ہوئے لکھا کہ آپ جو یتیم بچوں کے لیے کررہی ہیں ان تمام لوگوں کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں۔
Prayers and best wishes @NJLahori What you are doing specially for orphan children, countless prayers of those children are with you….
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 3, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News