Advertisement
Advertisement
Advertisement

برطانوی چارٹر طیارے پاکستان میں لینڈ کرسکتےہیں

Now Reading:

برطانوی چارٹر طیارے پاکستان میں لینڈ کرسکتےہیں

سول ایوی ایشن (سی اے اے) کی جانب سے برطانیہ کے پانچ چارٹر طیاروں کو پاکستان میں لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی۔

سی اے اے کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق چارٹر طیاروں کو برطانیہ کے سفارت خانے کی درخواست پر اجازت دی گئی ہے۔ قطر ائر کی خالی پروازیں 30 اپریل سے 5 مئی تک پاکستان پہنچیں گی۔

قطر ائر کی خصوصی پروازیں برطانوی شہریوں اور سفارتی عملہ کو لے کر برطانیہ جائیں گی۔ پہلی پرواز 30 اپریل کو دوحہ سے کراچی پہنچے گی جس میں 3 سو سے زائد برطانوی شہری لندن روانہ ہوں گے۔

دوسری پرواز یکم مئی کو دوحہ سے لاہور پہنچے گی جو 200 سے زائد برطانوی شہریوں کو لاہور سے لے کر لندن روانہ ہو گی۔ دیگر پروازیں بھی پانچ مئی سے پہلے برطانوی شہریوں کو لے کر روانہ ہوں گی۔

دو روز قبل اسلام آباد ائرپورٹ سے خصوصی طیارہ 265 امریکی شہریوں کو لے کر روانہ ہوا تھا۔ امریکی سفارت خانے کا عملہ مسافروں کی سہولت کے لیے متحرک رہا۔

Advertisement

کورونا وائرس کے پیش نظر امریکی حکومت نے اپنے شہریوں کی واپسی کے لیے خصوصی طیارے پاکستان بھیجنے کا فیصلہ کیا تھا اور ایوی ایشن حکام نے امریکی طیاروں کو پاکستان آنے کی اجازت دے دی تھی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل امریکی ائر فورس کا خصوصی طیارہ اسلام آباد سے تین لگژری گاڑیاں لے کر واپس روانہ ہوا تھا۔

حکومت پاکستان نے امریکی سفارت خانے کو گاڑیاں ساتھ لے جانے کی اجازت دی تھی۔

امریکی ایئرفورس کا خصوصی طیارہ جرمنی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا۔طیارہ امریکی سفارت خانے کے عملے کے لیے 3 بیگ بھی ساتھ لایا تھا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس نے پوری دنیا کو اپن ی لپیٹ میں لے رکھا ہے جس کی وجہ سے نہ صرف بین الاقوامی بلکہ ڈومیسٹک فلائٹس پر بھی پابندی عائد ہے۔

پاکستان نے بھی اپنی فضائی حدود ہر قسم کی فلائٹس کے لیے بند کر رکھی تھی تاہم یہ طیارہ حکومت کی خاص اجازت سے پاکستان پہنچا تھا۔

Advertisement

قبل ازیں بلغاریہ کا خصوصی طیارہ بھی اپنے سفارتی عملے کو لے جانے پاکستان آیا تھا۔

بلغاریہ سے خصوصی طور پر آنے والے طیارے میں پاتلٹ سمیت کیبن کریو کے تین افراد شامل تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر