Advertisement
Advertisement
Advertisement

’عدنان میں جلد ٹھیک ہوکر واپس آوں گا‘

Now Reading:

’عدنان میں جلد ٹھیک ہوکر واپس آوں گا‘
adnan

پاکستان کے صف اول کے اداکار عدنان صدیقی نے بھی عرفان خان کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے لیے ایک طویل نوٹ جاری کیا اور عرفان سے اپنی ملاقات کے حوالے سے مداحوں کو بھی بتایا۔

عدنان صدیقی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ایک بہترین شخص بہت جلدی چلا گیا، مجھے عرفان خان سے پہلی بار ملنے کا اعزاز ’اے مائٹی ہارٹ‘ فلم کے سیٹ پر ملا۔

https://www.instagram.com/p/B_j4mcinxwI/?utm_source=ig_embed

انہوں نے مزید لکھا کہ ’ہم اس فلم کے سیٹ پر اچھے دوست بن گئے اور شوٹ کے بعد ایک ساتھ گھوما بھی کرتے تھے، مجھے یاد ہے کہ ایک اور سین کے لیے وہ چاہتے تھے کہ اردو کا ایک لفظ سیکھے جو عام طور پر پاکستان میں استعمال کیا جاتا ہے، اور انہوں نے اس حوالے سے مجھ سے پوچھا، وہ ایک بہترین اداکار تھے۔

عدنا ن صدیقی نے مزید لکھا کہ ’2018 میں لندن میں آئی پی پی اے کے دوران مجھے پتا چلا کہ عرفان خان بھی لندن میں موجود ہیں، وہ اس دوران کسی سے نہیں مل رہے تھے البتہ انہوں نے مجھ سے ملاقات کرنے پر حامی بھری، اس دوران ہم نے فلموں اور دیگر موضوعات پر بات چیت کی، وہ بےحد مثبت نظر آرہے تھے، ان کے آخری الفاظ یہ تھے ’عدنان میں جلد ٹھیک ہوکر واپس آوں گا‘، کون جانتا تھا کہ اب میں ان کے لیے یہ نوٹ تحریر کروں گا‘۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسر نواز نے خوشگوار ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا
ایرانی گلوکار اسٹیج پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے
حادثہ یا خودکشی؟ معروف چینی اداکار 5ویں منزل سے گر کر ہلاک
نامور اداکار لہری کو مداحوں سے بچھڑے 13 برس بیت گئے
چاہت فتح علی خان پر انڈے پھینکنے کی ویڈیو وائرل؛ گلوکار کا ردعمل سامنے آگیا
اداکارہ سارہ خان کی ہمشکل بھارتی لڑکی کے سوشل میڈیا پر چرچے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر